سماج

انڈونیشیا: بچوں کی موت کے بعد کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے مالک کو سزا

انڈونیشیا میں کھانسی کا سیرپ بنانے والی اس کمپنی کے مالک اور تین دیگر اہلکاروں کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے استعمال سے ملک کے 200 سے زائد بچوں کی موت ہو گئی تھی۔

انڈونیشیا: بچوں کی موت کے بعد کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے مالک کو سزا
انڈونیشیا: بچوں کی موت کے بعد کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے مالک کو سزا 

انڈونیشیا کی ایک عدالت نے بدھ کے روز کھانسی کا سیرپ بنانے والے اس کمپنی کے مالک اور اس کے تین دیگر اہلکاروں کو دو برس قید کی سزا سنائی، جس کے استعمال سے ملک کے تقریبا 200 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ عدالت نے ہر ایک قصوروار پر ایک ارب انڈونیشیائی روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Published: undefined

اس کمپنی کا نام 'عافی فارما' ہے جس پر کھانسی کا ایسا شربت تیار کرنے کا الزام تھا، جس میں زہریلے مادے کی زیادہ مقدار موجود تھی۔ تاہم کمپنی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سیرپ کی تیاری میں غفلت نہیں برتی گئی اور فرم اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے یا نہیں۔

Published: undefined

استغاثہ نے عافی فارما کے چیف ایگزیکٹیو پراسیتیا ہراہاپ کے لیے سات سے نو برس اور دوسرے مدعا علیہان کو سات برس قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اکتوبر سن 2021 سے فروری 2022 کے درمیان کمپنی کو پروپیلین گلائیکول کی دو کھیپ موصول ہوئیں، جو کھانسی کا شربت بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دونوں کھیپوں میں 96 فیصد سے 99 فیصد تک ایتھیلین گلائیکول موجود تھا۔ ان دونوں مادوں کو سالوینٹس میں اضافے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ پروپیلین گلائیکول غیر زہریلا مادہ ہے اور بڑے پیمانے پر ادویات، کاسمیٹکس اور کھانے میں استعمال ہوتا ہے، تاہم ایتھیلین گلائیکول زہریلا مادہ ہے اور پینٹ اور بریک فلوئڈ میں استعمال ہوتا ہے۔

Published: undefined

ایسٹ جاوا میں کیڈیری ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے چاروں مدعا علیہان کو جان بوجھ کر دواسازی کا ایسا سامان تیار کرنے کا قصوروار پایا، جو حفاظتی معیارات کے مطابق نہیں تھا۔ سن 2022 میں 200 سے زیادہ انڈونیشی بچے، جن میں سے بیشتر کی عمریں پانچ سال سے کم تھیں، کی اموات کا تعلق آلودہ کھانسی کے شربت سے بتایا گیا تھا۔ اس آلودہ سیرپ کی وجہ سے بچوں کے گردے شدید طور پر متاثر ہوئے، جس کے سبب ان کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

گیمبیا اور ازبکستان میں بھی آلودہ کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے بھی تقریباً 100 بچے ہلاک ہوئے تھے۔ ان واقعات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت اور انڈونیشیا میں تیار ہونے والے کھانسی کے چھ سیرپ کے بارے میں وارننگ جاری کی تھی۔ انڈونیشیا میں کھانسی کا سیرپ، جس کے استعمال سے ملک کے 200 سے زائد بچوں کی موت ہو گئی تھی،بنانے والی کمپنی کے مالک اور تین دیگر اہلکاروں کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined