سماج

آبادی: بھارت اس سال چین کو پیچھے چھوڑ دے گا

اقوام متحدہ کے مطابق بھارت اس سال چین کی آبادی کو تین ملین پیچھے چھوڑ دے گا۔ اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ کی آبادی 340 ملین ہو گی اور وہ تیسرے نمبر پر رہے گا۔

آبادی: بھارت اس سال چین کو پیچھے چھوڑ دے گا
آبادی: بھارت اس سال چین کو پیچھے چھوڑ دے گا 

اقوام متحدہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت جلد ہی دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ اس سال کے وسط تک اس کی آبادی چین کے مقابلے تین ملین سے زیادہ ہو جائے گی۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی پاپولیشن فنڈ (یو این پی ایف اے) کی سالانہ "اسٹیٹ آف دی ورلڈ پاپولیشن رپورٹ2023 " کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت کی آبادی 14286 ملین یعنی ایک ارب بیالیس کروڑ چھیاسی لاکھ ہو جائے گی جب کہ چین کی آبادی 14257ملین ہو گی۔

Published: undefined

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گوکہ امریکہ تیسرے نمبر پر ہے لیکن اس کی آبادی بھارت اور چین کے مقابلے کافی کم یعنی لگ بھگ 340 ملین ہو گی۔ یہ اعداد و شمار فروری 2023 تک کی معلومات پر مبنی ہیں۔

Published: undefined

آبادی کے امور کے ماہرین نے اقوام متحدہ کے سابق اعداو شمار کا استعمال کرتے ہوئے اندازہ لگایا ہے کہ بھارت اس ماہ چین کو آبادی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دے گا۔ تاہم عالمی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی کس تاریخ کو آئے گی۔

Published: undefined

یو این پی ایف اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین سے آنے والے اعداد و شمار کے متعلق "غیر یقینی صورت حال" کی وجہ سے کسی حتمی تاریخ کا تعین کرنا ممکن نہیں تھا۔ خاص طور پر چونکہ بھارت کی آخری مردم شماری 2011 میں ہوئی تھی اور اگلی مردم شماری 2021 میں ہونے والی تھی جو کووڈ کی عالمی وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

Published: undefined

آبادی میں اضافہ لیکن رفتار سست

گرچہ بھارت اور چین کی مشترکہ آبادی عالمی آبادی 8.045 ارب کا ایک تہائی سے زیادہ ہوگی لیکن ایشیا کے ان دونوں اہم ملکوں میں آبادی میں اضافے کی رفتار سست ہوگئی ہے۔ بھارت کے مقابلے میں چین میں یہ رفتار کہیں زیادہ سست ہے۔

Published: undefined

گزشتہ برس چین کی آبادی میں پچھلے چھ دہائیوں میں پہلی بار کمی واقع ہوئی، جو ایک تاریخی موڑ ہے اور جو متوقع طورپرآبادی میں طویل مدت تک کمی کا آغاز ہے۔ چین کی آبادی میں اس کمی سے خود اس کی معیشت اور دنیا پر مضمرات پڑنے کی توقع ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی آبادی میں سالانہ اوسطاً 1.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ا س سے پہلے کے دس سالوں میں 1.7فیصد تھا۔

Published: undefined

یو این ایف پی اے انڈیا کی نمانئدہ آندریا ووجنار نے ایک بیان میں کہا، "بھارت کے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ آبادی میں اضافے کے حوالے سے بے چینی عام لوگوں کے ایک بڑے حصے میں پھیل چکی ہے۔ تاہم آبادی کی تعداد کے حوالے سے بے چینی یا خطرے کی گھنٹی نہیں پیدا کرنی چاہئے۔ اس کے بجائے اگر انفرادی حقوق اور پسند کو برقرار رکھا جارہا ہو تو انہیں ترقی، پیش رفت اور خواہشات کی علامت کے طورپر دیکھا جانا چاہئے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined