بھارت میں پولیس نے وزارت خارجہ میں کام کرنے والے ایک سرکاری ملازم کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دہلی کے مضافاتی شہر غازی آباد کی پولیس نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی معلومات کی بنیاد پر نوین پال نامی شخص کو گرفتار کیا۔
Published: undefined
حکام کے مطابق نوین پال بھارتی وزارت خارجہ میں عارضی ملازم کے طور پر کام کرتے تھے۔ ان سے غازی آباد کی پولیس اور آئی بی کے اہلکار ایک ساتھ پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
نوین پال پر جی 20 کی میٹنگز کی تفصیلات کے ساتھ ہی بعض دیگر خفیہ معلومات بھی پاکستان میں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے بھارتی ذرائع ابلاغ میں سرکاری حکام کے حوالے سے جو خبریں شائع ہوئی ہیں، اس کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ واٹس ایپ پر خفیہ معلومات شیئر کیں۔
Published: undefined
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک ورچوئل فون نمبر بھارتی ریاست یو پی کے ضلع بریلی کا معلوم ہوتا تھا، لیکن جب اس کی تفتیش کی گئی تو اس کے آئی پی ایڈریس کا سراغ پاکستان کے شہر کراچی سے نکلا۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر بھارت سے متعلق، ''متعدد خفیہ معلومات، اہم دستاویزات اور جی 20 سے متعلق ہونے والی میٹنگز کی تفصیلات واٹس ایپ کے ذریعے کراچی میں ایک شخص کے ساتھ شیئر کیں۔'' انہوں نے مزید بتایا کہ نوین پال کے فون سے برآمد ہونے والے دستاویزات ایک ''خفیہ'' نام کی فائل میں موجود تھے۔
Published: undefined
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے یو پی آئی پلیٹ فارم سے مسٹر پال کے ساتھ کچھ مالی لین دین بھی کیا اور تفتیشی ایجنسی اس خاتون کو بھی تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
مئی کے اوائل میں حکام نے بھارت کے لیے دفاعی ساز و سامان اور میزائل بنانے والے معروف ادارے ڈی آر ڈی او سے تعلق رکھنے والے ایک سائنس دان کو مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر بھی پاکستان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کا کہنا ہے کہ پونے میں رہنے والے ڈی آر ڈی او کے سائنسدان پردیپ کورولکر نے پاکستان میں مقیم ایک خاتون انٹیلیجنس آپریٹر کے ساتھ بھارتی میزائل، ڈرون اور روبوٹکس پروگراموں سے متعلق حساس نوعیت کی معلومات شیئر کی تھیں۔ اس سلسلے میں 30 جون کو فرد جرم عائد کی گئی، جس میں اے ٹی ایس نے دعوی کیا کہ اس نے بھارتی سائنسدان اور پاکستانی آپریٹو کے درمیان ہونے والی ''دھماکہ خیز'' چیٹنگ کا پتہ لگایا ہے۔
Published: undefined
حکام کے مطابق 60 سالہ کرولکر ڈی آر ڈی او میں محکمہ 'ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ' کے ڈائریکٹر تھے اور اسی دوران انہوں نے اس خاتون کے ساتھ، '' گہرے تعلقات قائم کرنے کے لیے'' حساس معلومات شیئر کیں۔
Published: undefined
چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کرولکر اپنے کام سے متعلق شیخی بگھارنا پسند کرتے تھے اور ایک بار جب خاتون پاکستانی آپریٹو نے ان سے پوچھا کہ کیا میزائل اگنی-6 لانچر کا تجربہ کامیاب رہا ہے؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا: ''یہ لانچر تو میرا ڈیزائن ہے بے بی،... یہ تو ایک بڑی کامیابی تھی۔''
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined