بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق انڈین آرمی کو اس وقت میجر اور کیپٹن کی سطح پر افسران کی زبردست کمی کا سامنا ہے۔ ایسے میں آرمی اپنی یونٹوں میں ان کی کمی کو دور کرنے کے لیے مختلف ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف افسران کی پوسٹنگ کو کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے عہدوں پر پہلے سے مقرر افسران کی دوبارہ تقرری پر بھی غور کر رہی ہے۔
Published: undefined
انڈین آرمی نے اس سلسلے میں مختلف کمانڈز سے ان کی رائے اور اس کے عملی پہلووں کے حوالے سے مشورے طلب کیے ہیں۔ موجودہ سسٹم کے مطابق میجر رینک کے درمیانی سطح کے افسران کو تقریباً چھ برس کی سروس مکمل ہونے پر مختلف کور، کمانڈ اورڈویژن ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف تقرری کے تحت پہلی پوسٹنگ دی جاتی ہے۔
Published: undefined
اسٹاف تقرری سے مراد کسی ہیڈکوارٹرز میں تقرری ہے جہاں افسر مختلف موضوعات کی پالیسی اور رابطے کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔ یہ ایک یونٹ تقرری کے برخلاف ہے جہاں افسر بنیادی طورپر آپریشنز اور زمینی کارروائیوں کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔ دراصل اسٹاف تقرری انہیں ان کی سروس کے دوران بعد کی کمان تقرریوں کے لیے تیار کرتا ہے۔
Published: undefined
بھارتی مسلح افواج میں اس وقت تقریباً پندرہ لاکھ جوان ہیں، اسے دنیا کی اہم ترین افواج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور فوج میں ملازمت کو اب بھی انتہائی احترام اور فخر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن مختلف اسباب کی بنا پر نوجوانوں کی فوج کی جانب رغبت کم ہوتی جارہی ہے۔
Published: undefined
فی الحال آرمی میں آرمی میڈیکل کور اور آرمی ڈینٹل کور سمیت انڈین آرمی میں 8129افسران کی کمی ہے۔ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ میں بالترتیب 1653 اور 721 افسران کی کمی ہے۔ وزارت دفاع میں وزیرمملکت اجے بھٹ نے پارلیمان میں اس کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مسلح افواج میں اہلکاروں کی کمی اور اسے دور کرنے کے طریقہ کار کا مستقل جائزہ لیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خالی اسامیوں کو پرکرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں اور نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
Published: undefined
ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں بالخصوص افسرکے عہدے پر تقرری اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے لیکن تمام مراحل کو کامیابی سے پار کرکے جب کوئی نوجوان فوج میں شامل ہوتا ہے تب بھی اس کی زندگی آسان نہیں ہوتی۔
Published: undefined
صرف افسران ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ افسران کو اپنی بیوی اور بچوں سے اکثر مہینوں دور رہنا پڑتا ہے۔ دور افتادہ اور غیر آبادی والے علاقو ں میں تعیناتی بھی ان کے لیے کئی طرح کے مسائل پیدا کرتی ہے۔
Published: undefined
والدین بھی اکثر اپنے بچوں کے مستقبل کے خدشات کے مدنظر انہیں فوج میں بھیجنے سے گھبراتے ہیں۔ دوسری طرف آج مختلف شعبوں میں کیریئر کے بہت سارے نئے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ بڑے بڑے کارپوریٹ گھرانے اور صنعتیں انہیں شاندار زندگی اور اچھی آمدنی کی پیش کش کرتی ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا نوجوانوں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔
Published: undefined
سابق آرمی چیف جنرل دیپک کپور کا خیال ہے کہ مسلح افواج آج بھارت میں نوجوانوں کے لیے ایک "غیر پرکشش" کیریئر متبادل ہے لہذا اس امیج کو بدلنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جنرل دیپک کپور کا کہنا تھا،"یہ تشویش ناک ہے، بہت تشویش ناک۔ مسلح افواج ایک مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آرمی اب ایسے نوجوانوں کے لیے بہت زیادہ پرکشش کیریئر نہیں رہ گیا ہے جو ایک بہتر لائف اسٹائل کے لیے ملازمت کی تلاش میں ہیں۔"
Published: undefined
اجے بھٹ کا کہنا تھا کہ حکومت مسلح افواج میں کیریئر کو پرکشش بنانے کے لیے آڈیو، ویزول، پرنٹ، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، کیریئر میلوں، نمائشوں اور اسکولوں اورکالجوں میں موٹیویشنل لکچروں کا اہتمام کرتی ہے۔ (جاوید اختر)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined