تجزیہ کاروں کا تاہم خیال ہے کہ یہ اعلان ملکی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر مسلسل دباو کو کم کرنے کی کوشش ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مودی حکومت پر چین کی جانب سے مبینہ جارحیت کا ٹھوس جواب نہ دینے کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔
Published: undefined
ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی نے اعلیٰ فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "گزشتہ دنوں بھارتی وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس میں مسلح افواج کے لیے 100 سے زائد پرلئے بیلسٹک میزائیلوں کی خریداری کو منظوری دی گئی۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے دیسی ساخت کے ان میزائیلوں کو پاکستان اور چین سے ملحق بھارت کی سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔"
Published: undefined
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائیل پہلے بھارتی فضائیہ کو فراہم کیے جائیں گے اس کے بعد یہ بھارتی آرمی کو ملیں گے۔ بھارتی وزارت دفاع نے پرلئے میزائیلوں کی خریداری کا فیصلہ گزشتہ برس بھارت کے دفاعی تحقیقاتی و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی جانب سے ان میزائیلوں کے پہلے کامیاب تجربے کے بعد کیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ چونکہ پرلئے بیلسٹک میزائیل کے اب تک صرف دو تجربات ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں آپریشنل بنانے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ان کے لیے سپورٹنگ موبائیل پلیٹ فارم بھی تیار کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
'پرلئے' ہندی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں "عظیم تباہی"۔ مذہبی لحاظ سے جس طرح مسلمانوں میں قیامت کا تصور ہے اسی طرح ہندومت میں بھی 'پرلئے' کا نظریہ ہے، جب پوری دنیا تباہ ہو جائے گی۔
Published: undefined
بھارتی دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کا تیار کردہ پرلئے بیلسٹک میزائل زمین سے زمین پر اور مختصر دوری پر مار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسے دشمن کے رڈار، مواصلاتی تنصیبات، کمانڈ سینٹروں اور فوجی ہوائی اڈوں کو تبا ہ کرنے کے مدنظر تیار کیا گیا ہے۔ یہ 150 سے 500 کلومیٹر دوری تک کے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور دشمن کے انٹرسیپٹر میزائیلوں کے لیے اس کا پتہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔
Published: undefined
ماہرین کے مطابق اسے داغنے کے بعد بھی ایک مخصوص دوری تک اس کی سمت کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس میزائیل کو مزید اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے اور اس کے مار کرنے کی دوری میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق پرلئے میزائیل کا موازنہ روس کے 9k720 اسکندر میزائیل یا امریکی فوج کے پرسیزن اسٹرائک میزائیل (PrSM) سے کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا پرلئے، چین کے ڈونگ فینگ 12(CSS-X-15) میزائیل جیسی صلاحیت رکھتا ہے۔
Published: undefined
رپورٹوں کے مطابق گوکہ پرلئے بھارت کے بیلسٹک میزائیل پرتھوی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے تاہم یہ روس کے اسکندر بیلسٹک میزائیل سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ روس نے اپنے اس میزائیل کا یوکرین کی جنگ میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے اور اس نے اپنی جنگی طاقت ثابت کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز