صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم سی پی جے کی تازہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار اکیس میں مقید صحافیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا جبکہ 24 صحافی ہلاک کیے گئے۔
Published: undefined
نیویارک میں قائم ’'کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘‘ (سی پی جے) نے جمعرات کو کہا ہے کہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کی وجہ سے جیلوں میں بند کیے جانے والے صحافیوں کی تعداد میں سن 2021 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں اسی سال کم از کم چوبیس صحافی اپنے کام کی وجہ سے ہلاک کیے گئے۔
Published: undefined
مقید یا مقتول صحافیوں کے بارے میں سی پی جے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر، رواں سال 293 صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا گیا۔ ان دو سو تریانوے صحافیوں میں سے سب سے زیادہ یعنی ایک چوتھائی صحافیوں کو چین اور میانمار میں گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
گزشتہ برس کے مقابلے میں متاثرہ صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سن 2020 میں 280 صحافیوں کو جیل میں بند کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مقید صحافیوں کی تعداد سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں آزادانہ رپورٹنگ کے حوالے سے عدم برداشت پیدا ہو رہا ہے۔
Published: undefined
سی پی جے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن کے بقول، ''خبروں کی رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کو قید کرنا ایک آمرانہ حکومت کی پہچان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''یہ خاص طور پر خوف ناک بات ہے کہ میانمار اور ایتھوپیا نے آزادی صحافت پر اس قدر بے دردی سے دروازے بند کر دیے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سی پی جے کی رپورٹ میں صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے چین کو بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین میں 50، میانمار میں 26، مصر میں 25، ویتنام میں 23 اور بیلاروس میں 19 صحافی اس وقت بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اسی طرح متعدد صحافی سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور اریٹیریا میں بھی قید ہیں۔
Published: undefined
سی پی جے کو پہلی مرتبہ ہانگ کانگ میں قید صحافیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرنا پڑا، جن میں خاص طور پر بند ہونے والے 'ایپل ڈیلی اخبار‘ کے بانی جمی لائی شامل ہیں۔
Published: undefined
روایتی طور پر صحافیوں پر ریاست مخالف جرائم کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ سی پی جی 'سائبر کرائم‘ کے الزامات میں نمایاں اضافہ دیکھ رہا ہے، جس میں عموماﹰ آن لائن شائع اور پھیلائے جانے والے مواد شامل ہوتے ہیں۔
Published: undefined
صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں سن 2021 کے دوران بھارت اور میکسیکو کو صحافیوں کے لیے سب سے مہلک ترین ممالک قرار دیا ہے۔ رواں برس بھارت میں چار صحافیوں کو قتل کیا گیا، جبکہ میکسیکو میں تین صحافی قتل کیے گئے۔ میکسیکو میں مزید چھ صحافیوں کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ، 18 صحافیوں کی موت غیر یقینی حالات میں ہوئی، جس سے ابہام پیدا ہوتا ہے کہ آیا ان کی موت میں ان کی صحافت کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined