سماج

خوش باش ممالک کی نئی فہرست، پاکستانی کتنے خوش ہیں؟

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں کل 137 ممالک میں پاکستان کو 108 ویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام خطے میں بھارتی، سری لنکن، افغانی اور بنگلہ دیشی عوام سے زیادہ خوش۔

خوش باش ممالک کی نئی فہرست، پاکستانی کتنے خوش ہیں؟
خوش باش ممالک کی نئی فہرست، پاکستانی کتنے خوش ہیں؟ 

گیلپ انسٹیٹیوٹ کے سرویز پر مبنی امریکی محققین کی مرتب کردہ دنیا کے خوش ترین ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کو 108 ویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پیر کو شائع ہونے والی 'ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ' میں کل 137 ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے، جس میں فن لینڈ نے مسلسل چھٹے سال بھی اپنیپہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور گزشتہ تین سالوں کی طرح افغانستان ہنوز آخری نمبر پر ہے۔

Published: undefined

پچھلے سال اس فہرست میں 146 ممالک میں پاکستان کا نمبر 121 تھا اور جہاں اس سال اس کی رینکنگ میں قدرے بہتری آئی ہے وہیں اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان کا مطلوبہ ڈیٹا دستیاب نہیں تھا، جس کی وجہ سے اس کی درجہ بندی پرانے ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق افغانی باشندوں کے علاوہ پاکستانی عوام خطے میں بھارتی، سری لنکن اور بنگلہ دیشی عوام کی نسب زیادہ خوش ہیں، جن کا رینک بتدریج 126، 112 اور 118 ہے ۔ اس درجہ بندی میں فن لینڈ کے علاوہڈنمارک اور آئس لینڈ کو بھی دنیا کے تین خوش ترین ممالک میں شمار کیا گیا ہے اور پانچ درجے اوپر آ کر اب اسرائیل چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اس کے بعد پانچویں نمبر پر نیدرلینڈز ہے جبکہ 10 خوش ترین ممالک میں سوئیڈن، ناروے، سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔ البتہ جرمنی دو درجے گر کر اب 16 نمبر پر آ گیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں امریکہ پندرہویں، برطانیہ انیسویں اور فرانس اکیسویں پوزیشن پر ہیں۔ دوسری جانب افغانستان سے ایک درجہ اوپر لبنان کو دنیا کے سب سے ناخوش ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے کیے گئے سرویز میں ان ممالک کے باشندوں سے بنیادی طور پر پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی زندگی سے کتنے مطمئن ہے۔ اس کے علاوہ ہر ملک میں زندگی کے معیار کا تجزیہ کرنے کے لیے اس کے باشندوں کی آمدنی و صحت، فیصلے لینے کی آزادی، سخاوت، آیا وہ کسی پر انحصار کر سکتے اور وہاں بدعنوانی کی شرح جیسے عناصر کا جائزہ لیا گیا۔

Published: undefined

رپورٹ میں ذہنی صحت کو فلاح و بہبود کے لیے اہم گردانا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر شخص بغیر کسی امتیاز کے بنیادی انسانی حقوق کا حقدار ہے، جن میں زندہ رہنے اور آزادی کا حق، غلامی و تشدد سے آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور تعلیم حاصل اور کام کرنے کا حق شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined