سماج

بھارتی فضائیہ: خواتین کو جنگی طیارے اڑانے کی مستقل اجازت مل گئی

راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ اب بھارتی فضائیہ میں خواتین کو بھی جنگی طیارے اڑانے کی مستقل اجازت دے دی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے چھ برس قبل خواتین کو تجرباتی طور پر جنگی طیارے اڑانے کی اجازت دی تھی۔

بھارتی فضائیہ: خواتین کو جنگی طیارے اڑانے کی مستقل اجازت مل گئی
بھارتی فضائیہ: خواتین کو جنگی طیارے اڑانے کی مستقل اجازت مل گئی 

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز ایک ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا،''یہ بھارت کی 'ناری شکتی‘ (خواتین کی قوت) کی صلاحیت کا اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدوں کو پورا کرنے کا ایک اور ثبوت ہے۔‘‘

Published: undefined

بھارتی فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر اشیش موگھے نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے سن 2016 میں جنگی طیاروں کو اڑانے میں خواتین پائلٹ کو شامل کرنے کی ایک تجرباتی اسکیم شروع کی تھی،''وزارت دفاع نے اب اس اسکیم کو مستقبل بنانے کی منظوری دے دی ہے۔‘‘

Published: undefined

دفاعی ماہرین کا اظہار مسرت

بھارتی فضا ئیہ کے مطابق فی الحال 16 خواتین جنگی طیارے اڑا رہی ہیں۔ ان طیاروں میں رفائل جنگی طیارے، مگ 21 اور سخوئی 30 طیارے بھی شامل ہیں۔ دفاعی امور کے ماہرین نے خواتین کو جنگی طیارے اڑانے کی مستقل اجازت دینے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

ایک تھنک ٹینک 'سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز‘ کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ ایئر مارشل انل چوپڑا کا اس حوالے سے کہنا تھا، ''تجرباتی اسکیم کو مستقل بنا دینا خواتین کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ خواتین نے بھارتی فضائیہ کے تمام شعبوں میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ رفائل جنگی طیارے کو اڑانے والی ملک کی پہلی خاتون پائلٹ لیفٹننٹ شیوانگی سنگھ گزشتہ ہفتے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے مظاہرے کا حصہ تھیں۔ وہ بھارتیہ فضائیہ کے مظاہرے میں شامل کی جانے والی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔ اس سے پہلے گزشتہ برس یہ اعزاز فلائٹ لیفٹننٹ بھاونا کانتھ کو حاصل ہوا تھا۔

Published: undefined

بڑی دیر کی...

خواتین کو بھارتی مسلح افواج کے اہم شعبوں میں شمولیت کا موقع نسبتاً زیادہ تاخیر سے ملا۔ گزشتہ برس سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ خواتین کو بھی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی(این ڈی اے) میں شمولیت کی اجازت ملنی چاہیے، جہاں تینوں افواج کے لیے اعلیٰ افسران کو تربیت دی جاتی ہے۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد نومبر میں این ڈی اے میں داخلہ کے لیے ہونے والے امتحان میں شریک امیدوارں میں ایک تہائی خواتین تھیں اور آئندہ جون میں خواتین کیڈٹس کا پہلا بیچ این ڈی اے میں شامل ہونے والا ہے۔ سپریم کورٹ نے سن 2020 میں بھی مداخلت کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے تمام نان کامبیٹ شعبوں میں خواتین کو مستقل کمیشن دینے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

خواتین افسران کی تعداد تقریباً نو ہزار

بھارتی افواج کے تینوں شعبوں یعنی آرمی، فضائیہ اور بحریہ میں خواتین کی مجموعی تعداد تقریباً نو ہزار ہے۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران اس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

وزارت دفاع میں نائب وزیر شری پد نائک نے بھارتی پارلیمان میں گزشتہ برس فروری میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ بارہ لاکھ اٹھارہ ہزار 36 افسران پر مشتمل بھارتی آرمی میں خواتین کی تعداد 6807 ہے۔ اسی طرح بھارتی فضائیہ میں مرد اور خواتین کا تناسب ایک لاکھ چھیالیس ہزار 727 کے مقابلے میں 1607ہے۔ بھارتی بحریہ میں دس ہزار 108 افسران کے مقابلے میں خواتین کی تعداد محض 704ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined