یہ واقعہ قریب تین ہفتے قبل وسطی جرمنی کے ایک چھوٹے سے قصبے بریفوئرڈے میں پیش آیا۔ اس قصبے کے ایک کسان فریڈرش شٹاپل نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ وہ ایک روز اپنی گائیوں کے ریوڑ میں ایک جنگلی خنریز کے چھوٹے سے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔
Published: undefined
کسان فریڈرش شٹاپل کے مطابق یہ خوکچہ (خنریز کا چھوٹا سا بچہ) ممکنہ طور پر اس وقت اپنے خاندان سے بچھڑ کر راستہ بھول گیا تھا، جب جنگلی خنریزوں کا یہ کنبہ ایک قریبی دریا عبور کر رہا تھا۔
Published: undefined
شٹاپل نے بتایا کہ وہ جانتا ہے کہ جنگلی خنریز کسی طرح زرعی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچاتے اور انہیں تباہ کر دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے اس خوکچے کو اپنی گائیوں کے ریوڑ سے علیحدہ کر کے جنگل کی طرف بھگا دینا مناسب نہ سمجھا۔
Published: undefined
یہ دیکھتے ہوئے کہ شٹاپل کی گائیوں نے اس خوکچے کو ایک طرح سے گود لے لیا تھا اور چرنے کے لیے چراگاہ جاتے ہوئے بھی وہ اس کم عمر جانور کو ساتھ لے جاتی ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں، شٹاپل نے اپنے قصبے کے تمام شکاریوں کو بھی منع کر دیا کہ ان میں سے کوئی بھی اس جنگلی خوکچے کا شکار کرے اور نہ ہی اسے کوئی نقصان پہنچائے۔
Published: undefined
دریں اثنا شٹاپل نے اس خوکچے کا نام 'فریڈا‘ بھی رکھ دیا ہے اور یہ 'لے پالک اپنی متبادل ماؤں‘ کے ساتھ ان کے باڑے میں ہنسی خوشی وقت گزار رہا ہے۔
Published: undefined
فریڈرش شٹاپل نے ڈی پی اے کو بتایا، ''گائیوں کے لیے سخت سردی میں باڑےکا اندرونی ماحول گرم رکھنے کا کافی انتظام ہوتا ہے اور یہ خوکچہ ان گائیوں کے ہمراہ سکون سے سارا موسم سرما اسی باڑے میں گزار سکے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined