پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بیان وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صلح کی پیش کش کے بعد آیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ پا کستان کے اقتصادی اور سیاسی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے لکھا،" پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کے لیے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔"
Published: undefined
خیال رہے کہ ایک پاکستانی عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پیشی کے لیے وارنٹ کو معطل کرنے سے متعلق ان کے وکلاء کی درخواست جمعرات کے روز خارج کر دی تھی۔
Published: undefined
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی تھی اور انہیں 18 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا گیا تھا، اس سے ایک روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے دائر درخواست خارج کر دی تھی۔
Published: undefined
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد زمان پارک آپریشن کے تناظر میں معاملات کے حل پر اتفاق ہو گیا ہے۔ فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات کے بعد جمعے کو لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق شیخ کی عدالت میں متفقہ حل پیش کر دیں گے۔
Published: undefined
انتظامیہ نے پولیس کے زمان پارک آپریشن کے دوران جلاو، گھیراو اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے ہیں جب کہ ایک مقدمے میں عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح عمران خان کو گرفتار کرنا نہیں بلکہ انہیں عدالت میں پیشی پر مجبور کرنا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے جمعرات کی شب ایک ٹیلی ویژن پر کہا کہ حکومت کی حکمت عملی تھی کہ عمران خان کو اس حد تک مجبور کر دیا جائے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں۔ اب ہر طرف سے دباؤ آ رہا ہے اور یقین ہے وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ پولیس نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے سابق وزیر اعظم کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک کے باہر دو روز تک آپریشن کیا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined