سماج

برلن میں مسلم مخالف تعصب سے کیسا نمٹا جائے؟

جرمن حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے ایک پینل نے کہا ہے کہ دارالحکومت برلن کے تمام اداروں میں ہی مسلم کمیونٹی کو ناموافق حالات کا سامنا ہے۔ پینل نے اس صورتحال میں بہتری کے لیے متعدد تجاویز بھی دی ہیں۔

برلن میں مسلم مخالف تعصب سے کیسا نمٹا جائے؟
برلن میں مسلم مخالف تعصب سے کیسا نمٹا جائے؟ 

جرمن حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ ایک کمیشن نے رواں ماہ ہی ایک رپورٹ جاری کی، جس میں کہا ہے کہ برلن کے تمام اداروں کی طرف سے مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے سلوک اور برتاؤ میں اسٹرکچرل تعصب ایک مسئلہ ہیں۔

Published: undefined

فروری 2020ء میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انتہا پسند کی طرف سے جرمن شہر ہناؤ میں کیے گئے ایک حملے کے بعد برلن حکومت نے ایک کمیشن ترتیب دیا تھا۔ اپنی نوعیت کے اس اولین کمیشن کا مقصد ایسے واقعات کے اسباب و سدباب کے حوالے سے تجاویز ترتیب دینا تھا۔

Published: undefined

اس حملے میں ایک انتہا پسند نے تارکین وطن پس منظر کے حامل آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ بعد ازاں اس نے اپنی والدہ کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

Published: undefined

دو سال کی تحقیق کے بعد اس کمیشن نے اپنی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ برلن میں اقلیتی برادریاں ایسے سازگار حالات میں زندگی بسر نہیں کر رہی ہیں، جیسا کہ خیال کیا جاتا ہے۔ جرمن دارالحکومت میں مختلف مذاہب کے افراد کے مابین ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو ایک اعلیٰ مثال قرار دیا جاتا ہے تاہم اس رپورٹ کے مطابق حقیقت برعکس ہے۔

Published: undefined

جرمن حکومت کے تشکیل کردہ اس کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جرمن اکثریت میں یہ عمومی (نسل پرستانہ) رویہ پایا جاتا ہے کہ اس شہر میں غربت اور اسلام کے مابین ایک بڑا تعلق ہے جبکہ برلن کی مسلم کمیوںٹی کا خیال ہے کہ وہ کم ہنر یافتہ تارکین وطن ہیں۔

Published: undefined

ان کیفیات کے نتیجے میں برلن کے تمام مسلمانوں کو براہ راست تو نہیں بلکہ ایک ساختیاتی (اسٹرکچرل) نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس رپورٹ میں مسلمانوں کے خلاف جرائم اور نامناسب رویوں کے بارے میں عمومی آگاہی نہ ہونے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب انٹیلی جنس ادارے مسلم اداروں کی نگرانی کرتے ہیں تو اس میں شفافیت کی کمی ہوتی ہے۔ اس اقلیت کے مسائل کو میڈیا میں بھی کم توجہ دی جاتی ہے۔

Published: undefined

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکارف پہننے والی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دیگر خواتین کے مقابلے میں مسلم خواتین جب جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کرتی ہیں تو انہیں کم توجہ ملتی ہے یا ان دعوؤں کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔

Published: undefined

رپورٹ میں کیا تجاویز دی گئیں؟

برلن میں مسلم آبادی اگرچہ قدرے پسماندہ ہے لیکن ان کی تعداد کم نہیں ہے۔ جرمن دارالحکومت میں مسلم آبادی کا تناسب 10 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ برلن میں تین اعشاریہ آٹھ ملین سے زائد مسلمان آباد ہیں، جن میں سے زیادہ تر کئی نسلوں سے اس ملک میں سکونت پذیر ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برلن کی اتنی بڑی آبادی کے مسائل کو حل کرنے کی فوری کوشش کرنا چاہیے۔ اس صورتحال سے نمٹنے خاطر اس کمیشن کی طرف پیش کردہ تجاویز میں چار امور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جن میں قانون نافذ کرنے والے اور کرمنل جسٹس کے اداروں کے علاوہ ثقافتی زندگی اور تعلیم کے شعبے میں عممومی رویوں اور اعمال کو بدلنے کی بات کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں اصرار کیا گیا ہے کہ ان شعبوں میں کرنے والوں کی خصوصی تربیت کی ضرروت ہے جبکہ پولیس، ججوں اور اساتذہ ان کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر بھی توجہ دینا چاہیے تاکہ وہ تعصب کی کسی بھی قسم کو زیادہ بہتر طریقے سے پہچان سکیں۔

Published: undefined

برلن میں ترک ایسوسی ایشن (ٹی بی بی) کے ترجمان سافٹر سانار نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بعض اوقات نسل پرستانہ رویے عدم حساسیت کی وجہ سے بھی رونما ہو جاتے ہیں، ''نسل پرستانہ جملہ بولنے والا ہر شخص نسل پرست نہیں ہوتا۔ کچھ لوگوں کو علم ہی ہوتا کہ وہ نسل پرستانہ رویے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

سافٹر سانار کے بقول جرمنی میں نسل پرستی کا نظریہ قدرے نیا ہے۔ ان کے بقول ریاستی ملازمین کے لیے یہ بات واضح ہونا چاہیے کہ اگر ان میں سے کوئی نسل پرستی کا مرتکب ہو گا تو اس کے کیا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined