سماج

اے آئی کی مدد سے تخلیق کردہ تصاویر، اصل اور نقل کا فرق کسیے ہو؟

آج کل آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی تصاویر ان‍ٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حقیقی اور جعلی تصاویر کا فرق کیسے کیا جائے؟ جانیے ڈی ڈبلیو کی اس فیکٹ چیک اسٹوری میں۔

اے آئی کی مدد سے تخلیق کردہ تصاویر، اصل اور نقل کا فرق کسیے ہو؟
اے آئی کی مدد سے تخلیق کردہ تصاویر، اصل اور نقل کا فرق کسیے ہو؟ 

ایسی تصاویر بنانا اب سے پہلے کبھی آسان نہیں رہا جتنا اب ہے کہ حیران کن حد تک حقیقت سے قریب تر ہوں مگر جعلی ہوں۔ کوئی بھی فرد جس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہو اور جو آرٹیفیشل انٹلیجنس کا استعمال جانتا ہو وہ ایسی تصاویر چند سیکنڈز میں تخلیق کر سکتا ہے اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ چند دنوں میں ایسی کئی تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ جیسے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی گرفتاری یا جنرل موٹرز کی سی ای او میری بارا اور ایلون مسک کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کئی مثالوں میں سے فقط دو ہیں۔ انٹرنیٹ پر ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔

Published: undefined

مسئلہ یہ ہے کہ اے آئی سے تخلیق کردہ یہ دونوں تصاویر ایسے واقعات کو ظاہر کرتی ہیں جو کبھی رونما ہی نہیں ہوئے۔ یہاں تک کہ فوٹوگرافروں نے بھی ایسے پورٹریٹ شائع کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کچھ تصاویر مضحکہ خیز ہو سکتی ہیں تاہم ڈی ڈبلیو نے جن ماہرین سے بات کی، ان کے مطابق یہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے لحاظ سے حقیقی خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔

Published: undefined

روسی صدر ولادیمیر پوتن یا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے سیاستدانوں کی گرفتاری دکھانے والی تصاویر کی تصدیق معتبر اور قابل بھروسا ذرائع سے فوراﹰ کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اے آئی کے ماہر ہنری اجڈر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ دیگر تصاویر کی حقیقت معلوم کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ جیسے کہ وہ تصاویر جن میں موجود لوگ اتنے معروف نہ ہوں۔

Published: undefined

اس کی ایک مثال یہ ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی پارٹی اے ایف ڈی کے ایک جرمن رکن پارلیمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اے آئی کی مدد سے بنی ہوئی چیختے ہوئے مردوں کی تصویر پوسٹ کی تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ ملک میں مہاجرین کی آمد کے خلاف ہے۔ اجڈر کے مطابق اے آئی کی مدد سے بنائی گئی صرف لوگوں کی تصاویر ہی غلط فہمی کا باعث نہیں بنتیں بلکہ ایسے واقعات اور حادثات کی تصاویر بھی سامنے آئے ہیں جو کبھی رونما ہی نہیں ہوئے۔ ایسا ہی کچھ 2001 میں ہوا جب یہ خبر عام ہوئی کہ امریکہ اور کینیڈا کے بحر الکاہل کے شمال مغربی علاقے میں زلزلہ آیا ہے اور اس حادثے نے خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔

Published: undefined

تاہم یہ حادثہ کبھی پیش آیا ہی نہیں اور انٹرنیٹ پر لگائی گئی تصاویر اے آئی کی مدد سے تخلیق کی گئیں تھیں۔ اجڈر کے مطابق یہ زیادہ پریشانی کی بات ہے کیونکہ انسانی تصاویر کے مقابلے میں جگہوں کی تصاویر کے متعلق سچائی جاننا ایک مشکل امر ہے۔ تاہم بہت تیزی سے ترقی کرنے کے باوجود یہ اے آئی ٹولز بھی غلطیاں کر سکتے ہیں۔ اپریل 2023 تک مڈ جرنی، ڈال ای اور ڈیپ اے آئی جیسے پروگارمز میں کئی غلطیاں دیکھی گئی ہیں۔خصوصاﹰ ان تصاویر میں جن میں لوگ دکھائی دے رہے ہوں۔

Published: undefined

ڈی ڈبلیو کی حقائق کی جانچ کرنے والی ٹیم نے کچھ تجاویز مرتب کی ہیں جن سے آپ کو یہ اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا کوئی تصویر جعلی ہے یا نہیں۔ لیکن محتاط رہیں، اے آئی ٹولز اس تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہیں کہ یہ ٹپس صرف فوری طور پر ہی کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

زوم ان کریں اور غور سے دیکھیں

اے آئی سے بنائی گئی بہت سی تصاویر پہلی نظر میں حقیقی لگتی ہیں۔ اس لیے ہمارا پہلا مشورہ، انہیں زوم کریں اور غور سے دیکھیں ہے۔ایسا کرنے کے لیے ہائی ریزولوشن والی تصویر کا انتخاب کریں۔ تصاویر کو زوم کرنے سے اس میں موجود غلطیاں واضح ہوں گی جو شاید پہلی نظر میں دکھائی نہ دی ہوں۔

Published: undefined

’امیج سورس‘ تلاش کریں

اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ کوئی تصویر اصلی ہے یا اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے تو اس تصویر کا سورس تلاش کری‍ں۔ جہاں یہ تصویر سب سے پہلے شائع کی گئی تھی اس کے نیچے کیے گئے کمنٹس میں صارفین کے کمنٹس سے بھی آپ کو مدد مل سکتی ہے۔ اس کے لیے آپ ریورس امیج سرچ ٹیکنیک کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے 'گوگل امیج ریورس سرچ‘ 'ٹن آئی‘ یا یانڈیکس جیسے ٹولز کا استعمال کر کے اس تصویر کی حقیقت جان سکتے ہیں۔

Published: undefined

جسمانی ساخت پرتوجہ دیں

کیا تصویر میں دکھائے گئے لوگوں کے جسمانی ساخت میں کچھ گڑبڑ ہے؟ جب جسمانی ساخت کی بات آتی ہے تو اے آئی سے تیار کردہ تصاویر میں تضادات دکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہاتھ بہت چھوٹے یا انگلیاں بہت لمبی ہو سکتی ہیں۔ یا سر اور پاؤں باقی جسم سے میل نہیں کھاتے۔ یہی حال اوپر کی تصویر کا ہے، جس میں پوٹن کو شی جن پنگ کے سامنے گھٹنے ٹیکے دیکھا جا سکتا ہے لیکن پوٹن کا ایک جوتا بڑا اور چوڑا ہے۔

Published: undefined

اے آئی کی غلطیوں پر نظر رکھیں

اے آئی کی عمومی غلطیوں میں انسانی ہاتھوں کی ساخت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مڈ جرنی جیسے پروگرام میں ہاتھ میں چھٹی انگلی کی موجودگی اس کی ایک مثال ہے۔ لیکن کیا آپ کو محسوس ہوا کہ پوپ فرانسس کی دائیں والی تصویر میں صرف چار انگلیاں ہیں؟ اور کیا آپ نے دیکھا کہ ان کی بائیں ہاتھ کی انگلیاں غیر معمولی طور پر لمبی ہیں؟ یہ تصاویر جعلی ہیں۔

Published: undefined

اے آئی سے بنائی گئی تصاویر میں اور بھی بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں جسیے کے لوگوں کے معمول سے زیادہ دانت یا کانوں کی ایسی ساخت جو عجیب و غریب ہو۔ آپ پوٹن اور شی والی تصویر ایک بار پھر دیکھ لیں۔ تاہم، اے آئی کے ماہر ہنری اجڈر نے خبردار کیا ہے کہ مڈجرنی جیسے پروگراموں کے نئے ورژن ہاتھوں کی ساخت بہتر دکھانے کے قابل ہو رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ صارفین اس قسم کی غلطیوں پر تصاویر کو پرکھنے پر زیادہ دیر تک انحصار نہیں کر سکیں گے۔

Published: undefined

کیا تصاویر نکلی اور بے عیب دکھائی دیتی ہیں؟

مڈجرنی ایپ خاص طور پر ایسی تصاویر بناتی ہے جو حقیقت سے قریب تر لگتی ہیں۔ اسی صورت میں آپ کو اپنے قوتِ فیصلہ کا استعمال کرنا ہوگا۔ کیا ایسی بے عیب اور بہترین تصویر حقیقی ہو سکتی ہے؟ جرمن ریسرچ سینٹر فار اے آئی کے اینڈریاس ڈینگل نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''چہرے بہت خالص ہیں اور جو کپڑے دکھائے گئے ہیں وہ بھی بہت ہم آہنگ ہیں۔‘‘

Published: undefined

اے آئی کی تصاویر میں لوگوں کے نقش و نگار بلکل پرفیکٹ دکھائی دیتے ہیں اور ان کے بال اور دانت بھی بے عیب نظر آتے ہیں جو کہ اصل زندگی میں ممکن نہیں۔کچھ تصاویر تو اتنی شاندار ہوتی ہیں کہ پروفیشنل فوٹوگرافر بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔

Published: undefined

پس منظر کا جائزہ لیں

کسی تصویر کا پس منظر اکثر یہ ظاہر کر سکتا ہے کہ آیا اس میں ہیرا پھیری کی گئی ہے یا نہیں۔ کچھ کیسز میں اے آئی پروگرامز لوگوں اور اشیا کو دو بار استعمال کرتے ہیں اس لیے اے آئی سے بنی تصاویر کا پس منظر دھندلا ہو سکتا ہے۔ لیکن اس دھندلی تصویر میں بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ اوپر دی گئی مثال کی طرح جس کا مقصد آسکر میں ول اسمتھ کو ناراض ظاہر کرنا ہے۔ غور سے دیکھیں اس کا پس منظر مصنوعی طور پر دھندلا دکھائی دیتا ہے۔

Published: undefined

نتیجہ

اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کو ابھی بھی تھوڑی تحقیق کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی بہتر ہو رہی ہے اور مستقبل میں غلطیاں کم ہونے کا امکان کیا ہیں؟ کیا اے آئی ڈیٹیکٹر ہیرا پھیری کا پتا لگانے میں ہماری مدد کرسکیں گے؟ ہماری تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر اے آئی ڈٹیکٹرز سراغ لگانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

Published: undefined

جن ماہرین کا ہم نے انٹرویو کیا وہ کہتے ہیں کہ ٹولز ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہیں اور یہ بھی کہ ان کے ذریعے حقیقی تصاویر کو جعلی قرار دیا جاتا ہے اور اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے، شکوک و شبہات کی صورت میں حقیقی واقعات اور جعلی تصاویر کی پہچان کے لیے کامن سینس کا استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined