جرمن چانسلر اولاف شولس نے اپنی انتخابی مہم میں بھی کم از کم اجرت بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔ اب قانون سازوں نے جمعے کے روز ایک بل کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق یکم اکتوبر سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ قریب دو یورو اضافے کے ساتھ بارہ یورو ہو جائے گی۔
Published: undefined
جرمن لیبر منسٹر ہوبیرٹوس ہائل کے مطابق اس فیصلے سے لوگوں کو 400 یورو اضافی آمدنی ہو گی جس کے بعد ماہانہ آمدن 1700 یورو ہو جائے گی۔
Published: undefined
جرمن پارلیمان میں بل پر ووٹنگ سے قبل لیببر منسٹر نے اجرت میں اضافے کے بارے میں کہا، ''یہ بہت زیادہ تو نہیں ہے لیکن اس سے لوگوں کی جیبوں پر نمایاں فرق پڑے گا۔‘‘
Published: undefined
چانسلر اولاف شولس نے فروری میں کابینہ سے اجرت بڑھانے کی منظوری کے بعد ٹویٹ کیا تھا، ''کئی شہری بہت زیادہ کام کرتے ہیں اور آمدن بہت کم ہوتی ہے، اسے بدلنا ہو گا۔ میرے لیے یہ اہم ترین قوانین میں شامل ہے اور یہ عزت کا سوال بھی ہے۔‘‘
Published: undefined
جرمن پارلیمان میں اس بل کے حق میں 400 ارکان نے ووٹ دیا اور 41 سے مخالفت کی، جب کہ 200 نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا۔
Published: undefined
حصہ نہ لینے والے ارکان کا تعلق اپوزیشن جماعت سی ڈی یو سے تھا۔ سابق چانسلر میرکل کی جماعت کے ارکان کا کہنا تھا کہ وہ تنخواہ میں اضافے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ حکومتی اتحاد نے جیسے یہ بل پیش کیا، اس پر اعتراض کے سبب رائے شماری میں شامل نہیں ہوئے۔ بائیں بازو کی سوشلسٹ جماعت دی لنکے کے ارکان نے بھی اس بل کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔
Published: undefined
جرمنی میں عام طور پر کم از کم اجرت کے بارے میں تجاویز ایک کمیشن دیتا ہے جس میں آجروں اور ملازموں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ ان تجاویز کی روشنی میں سیاست دان قانون سازی کرتے ہیں۔
Published: undefined
تاہم اس مرتبہ حکومتی اتحاد نے کمیشن کو نظر انداز کرتے ہوئے خود ہی بارہ یورو اجرت مقرر کر دی لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مستقبل میں اضافہ کمیشن ہی طے کرے گا۔
Published: undefined
جرمنی میں کام کرنے والے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے زیادہ تر افراد فی گھنٹہ اجرت پر کام کرتے ہیں۔ ان میں دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے 'سیزنل ورکرز‘ بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
تاہم انٹرن شپ، تشہیری ملازمت کی اسکیموں، طویل مدت تک بے روزگار رہنے کے بعد دوبارہ روزگار کی منڈی میں شامل ہونے والے افراد اور اپنا کاروبار کرنے والے افراد پر کم از کم اجرت کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ اسی طرح جرمنی کی حدود سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیور، پائلٹ اور اس جیسے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے بھی یہ قانون نہیں ہے۔
Published: undefined
جرمنی میں اس وقت کم از کم فی گھنٹہ اجرت 9.82 یورو ہے، جو جولائی میں بڑھ کر 10.45 یورو ہو جائے گی۔ آئندہ برس جنوری اور جون میں کمیشن دوبارہ جائزہ لے کر ممکنہ اضافے کے حوالے سے تجاویز فراہم کرے گا۔
Published: undefined
یورپی یونین کے رکن ممالک میں جرمنی کا شمار ایسے ملکوں میں ہوتا ہے جہاں کم از کم تنخواہ کافی زیادہ ہے۔ کل وقتی ملازمت کرنے والے افراد کو سب سے زیادہ ماہانہ تنخواہ لکسمبرگ (2257 یورو) میں ملتی ہے جب کہ جرمنی 1621 یورو تنخواہ کے ساتھ یورپی یونین میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ڈنمارک، اٹلی، قبرص اور فن لینڈ میں کم از کم اجرت مقرر نہیں کی جاتی بلکہ اس بارے میں ہر شعبہ الگ سے فیصلہ کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined