سماج

جرمن وائلڈ لائف پارک میں خنزیر ’پوٹن‘ کا نام بدل دیا گیا

جرمن صوبے باویریا کے میہل مائزل وائلڈ لائف پارک کی انتظامیہ نے وہاں موجود ’پوٹن‘ نامی ایک جنگلی خنزیر کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام بطور احتجاج کیا گیا ہے۔

جرمن وائلڈ لائف پارک میں خنزیر ’پوٹن‘ کا نام بدل دیا گیا
جرمن وائلڈ لائف پارک میں خنزیر ’پوٹن‘ کا نام بدل دیا گیا 

باویریا میں جنگلی حیات کے جس پارک نے اب اپنے ہاں جنگلی خنزیروں میں سے جس ایک کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس جانور کو یہ نام تین سال قبل ماضی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی نسبت سے دیا گیا تھا۔ اس پارک کی انتظامیہ نے ابھی حال ہی میں ایک ایسی تقریب بھی منعقد کی، جس میں 'پوٹن‘ کو ایک نیا نام دے دیا گیا۔

Published: undefined

جنوبی جرمنی کے میہل مائزل وائلڈ لائف پارک کی انتظامیہ 'پوٹن‘ نامی خنزیر کا نام تبدیل کر دینے پر تقریباﹰ اسی وقت سے غور کر رہی تھی، جب روسی صدر پوٹن نے فروری کے اواخر میں ملکی فوج کو یوکرین پر حملے کا حکم دیا تھا۔ اس مقصد کے لیے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عام شہریوں سے آن لائن ووٹنگ کے دوران ان کی رائے بھی لی گئی تھی۔

Published: undefined

اس رائے دہی کے دوران یہ تجویز بھی دی گئی تھی کہ اس خنزیر کا نام بدل کو یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے نام پر 'زیلنسکی‘ یا یوکرین ہی سے تعلق رکھنے والے دو سابقہ عالمی چیمپئن باکسروں اور موجودہ سیاست دانوں 'کلِچکو برادران‘ کی نسبت سے 'کلِچکو‘ رکھ دیا جائے۔ پارک کی انتظامیہ نے بالآخر اس جانور کو 'پوٹن‘ کے بجائے 'ایبرہوفر‘ کا نیا اور غیر سیاسی نام دینے کا فیصلہ۔

Published: undefined

میہل مائزل وائلڈ لائف پارک کے منتظم ایکارڈ مِکِش کے مطابق انہوں نے تین سال پہلے اس خنزیر کا نام 'پوٹن‘ رکھا تھا، جو خالص روسی نسل کا ایک جنگلی خنزیر ہے اور جس کا وزن اب تقریباً 200 کلوگرام (440 پاؤنڈ) ہے۔ ایسے خنزیر عام طور پر جرمنی میں پائے جانے والے جنگلی خنزیروں سے تین گنا تک بڑے ہوتے ہیں۔

Published: undefined

ایکارڈ مِکِش کو یوکرین میں جنگ کی وجہ سے مہاجر بن کر جرمنی آنے والے یوکرینی باشندوں کے بارے میں بھی بڑی تشویش ہے۔ جرمنی میں اب تک ہزارہا یوکرینی مہاجرین پناہ لے چکے ہیں۔ اس پارک کی انتظامیہ وہاں جانے والے یوکرینی باشندوں کو یکجہتی کے اظہار کے طور پر مفت داخلے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

Published: undefined

'ایبرہوفر‘ ایک فرضی پولیس اہلکار کا نام

ماضی میں جنگلی خنزیر 'پوٹن‘ کو جو نام دیا گیا تھا، اس کی روس اور بین الاقوامی سیاست سے نسبت واضح تھی۔ اس پارک نے یہ نام بدلنے کے لیے سوشل میڈیا پر جو آن لائن سروے کرایا، اس کا سبب جنگلی حیات سے محبت اور ہمدردی تھی۔ اب اس خنزیر کو 'ایبرہوفر‘ کا جو نیا نام دیا گیا ہے، وہ دراصل ایک مشہور جرمن بک سیریز میں ایک فرضی پولیس اہلکار کا نام ہے۔

Published: undefined

'پوٹن‘ کو 'ایبرہوفر‘ سے موسوم کرنے کی جو تقریب حال ہی میں اس پارک میں منعقد کی گئی، اس میں اس جانور کو نئے نام کے ساتھ ساتھ کھانے کے لیے اس کے پسندیدہ بسکٹ اور کیک بھی ملے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined