سماج

بھارتی آئی ٹی ورکرز کے لیے جرمنی کا ویزا اب آسان

برلن بھارت کے آئی ٹی ماہرین کو آنے اور جرمنی میں کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے۔ جرمن حکومت کے ایک نئے منصوبے سے ایسے بھارتیوں کے لیے اب اپنے اہل خانہ کے ساتھ جرمنی آنا آسان ہو جائے گا۔

بھارتی آئی ٹی ورکرز کے لیے جرمنی کا ویزا اب آسان
بھارتی آئی ٹی ورکرز کے لیے جرمنی کا ویزا اب آسان 

جرمن چانسلر اولاف شولس نے کہا کہ ان کی حکومت بھارت سے انفارمیشن ٹکنالوجی کے ماہرین کو جرمنی میں ورک ویزا کے حصول کے لیے آسانیاں فراہم کرنا چاہتی ہے۔ ایک طرف جہاں جرمنی کو ہنر مند افراد کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں دوسری طرف بھارت کو اپنی نوجوان آبادی کو مناسب ملازمت فراہم کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

جرمن چانسلر نے کیا کہا؟

جرمن چانسلر گزشتہ دنوں بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر تھے۔ دو روزہ دورے کے دوسرے دن اتوار کے روز انہوں نے بنگلورو میں بھارت کی سیلیکون ویلی کے دورے کے دوران کہا،''ہم ویزا کے اجراء کے عمل کو سہل بنانا چاہتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ پورے بیوروکریٹک عمل کو جدید بنائیں اور قانون کی جدیدکاری کریں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا،''ہمیں جرمنی میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کی ضرورتوں کوپورا کرنے کے لیے بہت سے ہنر مند ورکرز کی ضرورت ہو گی۔"

Published: undefined

شولس کا کہنا تھا منصوبہ یہ ہے کہ ہمیں جس طرح کے ہنرمند ورکرز کی ضرورت ہے ان کے لیے جرمنی آنے میں سہولیات پیدا کی جائیں تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے۔ ابتدائی طورپر یہ ممکن ہونا چاہیے کہ لوگ کسی ٹھوس ملازمت کی پیش کش کے بغیر بھی جرمنی آسکیں۔

Published: undefined

جرمن زبان بہر حال ایک اضافی فائدہ ہوگا

جرمن زبان کی ضرورت میں نرمی پیدا کرنے سے بھی جرمنی کو مدد مل سکتی ہے اور جرمنی پیشہ ورافراد کے لیے ایک زیادہ پرکشش مقام ہوسکتا ہے بصورت دیگر انگلش بولنے والے ممالک انہیں اپنی طرف راغب کرلیں گے۔

Published: undefined

جرمن چانسلر نے کہا،''یہ واضح ہے کہ جو کوئی بھی انفارمیشن ٹکنالوجی کے ماہر کے طورپر جرمنی آتا ہے وہ اپنے رفیق کار کے ساتھ انگلش میں زیادہ آسانی سے بات چیت کرسکتا ہے، کیونکہ جرمنی میں بہت سے لوگ انگلش بول سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بعد میں بھی جرمن زبان سیکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے تاہم کہا کہ جرمن زبان پر عبور ایک اضافی فائدہ ہوگا۔ شولس کا کہنا تھا،''اصلاحات کے حوالے سے بہت ساری تجاویز موصول ہوئی ہیں اور ہم ان پر کام جاری رکھیں گے۔‘‘

Published: undefined

شولس کے ساتھ اہم تجارتی کمپنیوں کے نمائندے بھی بھارت آئے تھے اور انہوں نے بھی بھارت کے ٹکنالوجی مرکز کا دورہ کیا۔ وہ جرمنی سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی کا کارخانہ بھی دیکھنے گئے۔ جرمن چانسلر نے بنگلورو میں انڈین پریمئر لیگ کرکٹ کی ٹیم رائل چیلنجز بنگلور کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined