سماج

جرمنی نے نائجیریا سے لوٹے گئے نوادرات واپس کر دیے

نائجیریا کے دارالحکومت میں نوادرات واپس لوٹانے کی تاریخی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک اور دیگر حکام نے اس افریقی ملک سے چرائے گئے 20 بینن کانسی کے مجسمے واپس کر دیے۔

جرمنی نے نائجیریا سے لوٹے گئے نوادرات واپس کر دیے
جرمنی نے نائجیریا سے لوٹے گئے نوادرات واپس کر دیے 

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں منگل کے روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "آج ہم بینن کانسی کے مجسموں کو ان لوگوں کو، نائجیریا کے عوام کو، واپس لوٹانے کے لیے یہاں ہیں، جو اس کے اصل مالک ہیں۔"

Published: undefined

برطانوی نو آبادیات کے ذریعہ سن 1897میں لوٹے گئے اور دنیا بھر کے عجائب گھروں میں فروخت کیے گئے 20 بیش قیمت کانسی کے مجسموں کی وطن واپسی کو جرمن وزیر ثقافت کلاوڈیا روتھ نے بھی ایک "تاریخی دن" قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "ہم وہ چیزیں واپس کرنا چاہتے ہیں جو کبھی ہمارے تھے ہی نہیں۔"

Published: undefined

یہ بیش قیمت نوادرات جرمنی کے کئی عجائب گھروں میں رکھے گئے 1130چوری شدہ فن پاروں کا ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔ کانسی، ہاتھی دانت اور دیگر قیمتی اشیاء سے تیار کردہ یہ انتہائی اہم فن پارے جنوبی افریقہ کے اہم فن پاروں میں سے ہیں۔

Published: undefined

نائجیریا کے وزیر اطلاعات اور ثقافت الحاجی لائی محمد نے خیرمقدمی تقریر کے دوران کہا،"بیس برس قبل حتی کہ دس برس قبل بھی کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کانسی کے یہ بیش قیمت نوادرات واپس آسکیں گے۔ کیونکہ وطن واپسی کی راہ میں ناقابل تسخیر رکاوٹیں حائل تھیں۔ لیکن آج ایک دوست ملک جرمنی کے قابل تقلید سلوک سے پوری کہانی ہی بدل گئی ہے۔"

Published: undefined

روتھ نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا، "نوادرات کی واپسی کا یہ عمل نوآبادیاتی ماضی کی ناانصافیوں کو تسلیم کرنے کے لیے ہے، جس میں قیمتی اثاثوں کی چوری کے واقعات بھی شامل ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ کانسی کے ان بیش قیمت نوادرات کی واپسی "اس ثقافتی شناخت کو واپس لوٹانے کی ایک کوشش ہے جسے ہم نے چرا لیا تھا۔" نائجیریا سن 2023 کے اوائل میں نوادرات کی نمائش کی ایک بڑی تقریب منعقد کرے گا جس میں کانسی کے ان مجسموں کی واپسی کا جشن بھی منایا جائے گا۔

Published: undefined

نائجیریا کے عجائب گھروں اور تاریخی عمارتوں کے قومی کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ابا عیسی تیجانی نے بتایا، "نائجیریا کے عوام کو واپس کی گئی ان نوادرات کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ ہماری تاریخ کا ایک حصہ، ہماری شناخت کا ایک حصہ واپس آ رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا،"یہ بلاشبہ میرے لیے ایک انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔"

Published: undefined

تاریک ماضی کو دور کرنا ضروری

منگل کے روز ابوجا میں تقریب سے خطاب کے دوران جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی نوآبادیاتی ماضی کے دوران لوٹ کھسوٹ میں اپنے کردار پر غور کرے اور ان اشیاء کی جلد واپسی میں ناکامی پر توجہ دے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، "میرے ملک کے اہلکاروں نے یہ جانتے ہوئے بھی کانسی کے مجسمے خریدے تھے کہ یہ لوٹے گئے اور چوری کے ہیں۔ اس کے بعد ہم نے نائجیریا کی جانب سے ان کی واپسی کی درخواست کو ایک طویل عرصے تک نظر انداز کیا۔ ان نوادرات کو خریدنا بھی غلط تھا اور انہیں اپنے پاس رکھنا بھی غلط تھا۔ "

Published: undefined

بیئر بوک کا کہنا تھا، "یہ یورپی استعمار کی کہانی ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جس میں ہمارے ملکوں نے سیاہ کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے افریقہ کے مختلف حصوں میں کروڑوں افراد کو زبردست مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔"

Published: undefined

جرمنی کا نائجیریا میں نئے میوزیم کی تعمیر میں مدد کا اعلان

نائجیریا بینن کانسی کے مجسموں کی خصوصی نمائش اور انہیں رکھنے کے لیے ایک جدید میوزیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جرمن وزیر ثقافت روتھ نے کہا کہ لوٹے گئے مجسموں کو واپس لوٹانا اس بات کا بھی مظہر ہے کہ ہم یہاں اور اب، جدید آرٹ اورعجائب گھروں کے درمیان تعاون کی بات کریں اور ایک ایسا مشترکہ منصوبہ تیار کریں جو نئے کیمپس کی تعمیر اور آثار قدیمہ کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی میوزیم کی تعمیر میں مالی مدد اور آثار قدیمہ کی کھدائی میں تعاون کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined