یورپی یونین کے بہت سے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی کافی عرصے سے مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمد ایک بڑا داخلی سیاسی موضوع بنی ہوئی ہے۔ ایسے یورپی ممالک میں عوامیت پسند سیاست دان اور انتہائی دائیں بازو کی سیاسی سوچ کے حامل حلقے اپنے معاشروں میں بڑی تعداد میں مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد کے خلاف ہیں۔
Published: undefined
اس موضوع پر اظہار رائے کرتے ہوئے جنوبی جرمن صوبے باویریا کے قدامت پسند جماعت کرسچن سوشل یونین سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر نے ابھی حال ہی میں مطالبہ کیا تھا کہ جرمنی میں مہاجرین اور پناہ کے متلاشی تارکین وطن کی آمد کی سالانہ بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ تعداد کی ایک حد مقرر کی جانا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی تھی کہ یہ سالانہ تعداد دو لاکھ ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
مارکوس زوئڈر نے زور دیتے ہوئے کہا تھا، ''وفاقی چانسلر اولاف شولس کو ملک میں تارکین وطن کی آمد کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح بنانا چاہیے۔چانسلر شولس کئی ہفتوں سے اس بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ لیکن اب انہیں اپنی قائدانہ ذمے داریوں کے تقاضے پورے کرتے ہوئے بالآخر کچھ کرنا ہی ہو گا۔ اس میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ وہ اپنی مخلوط حکومت میں شامل ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کو بھی اس بات کا قائل کریں کہ تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ آمد کی بھی ایک حد مقرر کی جانا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ زوئڈر کے مطالبات کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ فیزر نے جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ''ہم جرمنی میں مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعداد کی کوئی سالانہ حد مقرر نہیں کر سکتے کیونکہ دیگر ممالک کی طرح جرمنی پر بھی یورپی یونین کے قوانین اور بین الاقوامی ضابطوں کا اطلاق ہوتا ہے۔‘‘
Published: undefined
نینسی فیزر نے کہا، ''ہم مہاجرین سے متعلق جنیوا کنویشن اور یورپی یونین کے انسانی حقوق کے کنوینشن کے احترام اور ان میں طے کردہ ضابطوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔‘‘ قدامت پسند سیاست دان زوئڈر کے بیانات کے برعکس وفاقی جرمن وزیر داخلہ نے واضح طور پر کہا، ''تارکین وطن کی آمد ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کا حقیقی معنوں میں مددگار ثابت ہونے والا کوئی بھی حل صرف ایک یورپی حل ہی ہو سکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined