سماج

جرمنی میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کا منصوبہ، کب، کیا اور کیسے ہو گا؟

جرمن حکومت تمام صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں پر نیا ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ گیس کی امپورٹ پر بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرتے ہوئے کسی ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

جرمنی میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کا منصوبہ، کب، کیا اور کیسے ہو گا؟
جرمنی میں گیس کی قیمتیں بڑھانے کا منصوبہ، کب، کیا اور کیسے ہو گا؟ 

خبر رساں ادارے روئٹرز کو موصول ہونے والے ایک مجوزہ قانونی مسودے کے مطابق گیس کے تمام تر جرمن صارفین کے لیے ٹیکس بڑھایا جا سکتا ہے۔ یوکرین جنگ کے نتیجے میں یورپ کو توانائی کا بحران پیش آ سکتا ہے کیونکہ یہ براعظم اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر زیادہ تر روس پر ہی انحصار کرتا ہے۔ بالخصوص روسی قدرتی گیس یورپ کے لیے انتہائی اہم قرار دی جاتی ہے۔

Published: undefined

مئی میں جرمن حکومت نے ایک ایسا قانون پاس کیا تھا، جس کے تحت توانائی کی مارکیٹ میں کسی بحران کے تناظر میں حکومت نے گیس کی طلب کو پورا کرنے کا ایک خصوصی میکنزم تجویز کیا تھا۔ اب ایسے خطرات ہیں کہ پابندیوں کا شکار ملک روس، یورپ کو گیس کی فراہمی میں رخنے ڈال سکتا ہے۔ روس کی طرف سے گیس کی فراہمی کم کر دینے کی وجہ سے توانائی کی متعدد جرمن کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

جرمن حکومت کو یہ چیلنج درپیش ہے کہ گیس کی قیمتوں میں استحکام رہے جبکہ ساتھ ہی افراط زر کی وجہ سے معیار زندگی پر بھی کوئی منفی اثرات مرتب نا ہوں۔ توانائی کے اس ممکنہ بحران میں مذکورہ بالا قانون مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

ترمیم کی ضرورت کیوں پڑی؟

انرجی سکیورٹی سے متعلق یہ قانون گیس کی قیمتوں کا تعین اس وقت کرے گا، جب حکومت توانائی کے بحران سے بچنے کی خاطر ہنگامی حالت نافذ کرے گی۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون کی نوک پلک سنوارنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اچانک رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظرجلدی میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں بہتری کی گنجائش ہے۔

Published: undefined

آگے کیا ہو گا؟

قانون ساز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں کون سی کمپنی کتنا کلیم کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی وہ ایک ایسا طریقہ کار بھی وضع کریں گے، جس کے تحت صارفین کے لیے قمیتوں کا تعین ممکن ہو سکے گا۔

Published: undefined

اس قانون پر عمل کیسے ہو گا؟

اس منصوبے کے تحت 'ٹریڈنگ ہب یورپ‘ کو اس قانون پر عمل درآمد کے لیے خدمات فراہم کر سکتا ہے۔ گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں صارفین کے لیے بلوں اور بیلنس سروسز کا انتظام کر رہی ہیں۔ حکومت نے کئی ایسی کمپنیوں کا اندراج بھی کر لیا ہے، جو ایل این جی اور گیس کی اسٹوریج ممکمن بنائیں گی۔

Published: undefined

جرمن حکومت قیمتیں کب بڑھائے گی؟

قیمتیں بڑھانے سے متعلق طریقہ کار کے تین مراحل طے گئے تھے۔ اب جرمنی دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے یعنی 'خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے‘۔ فی الحال گیس فراہم والی کمپنیوں کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ طلب و رسد میں توازن رکھیں اور قیمتوں میں استحکام رہے۔ تاہم اس سے گیس آپریٹر کمپنیوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اس قانون میں ترامیم آٹھ جولائی کو متوقع ہیں، جس میں 'ٹریڈنگ ہب یورپ‘ کا طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے تاہم یہ امکان بھی ہے کہ قیمتیں بڑھا کر صارفین پر براہ راست بوجھ ڈال دیا جائے۔

Published: undefined

روسی گیس نارتھ اسٹریم ون پائپ لائن کے ذریعے جرمنی کے راستے یورپ پہنچتی ہے۔ گیارہ تا اکیس جولائی یہ پائپ لائن مرمت کی وجہ سے بند رہے گی اور یورپ بھر کی نظریں اس امر پر لگی ہیں کہ آیا مرمت کے بعد روس گیس کی فراہمی بحال رکھتا ہے؟ اگر اس پائپ لائن سے روسی گیس بحال نہ ہوئی تو یورپ کو فوری طور پر ہنگامی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined