بیئربوک کے کییف پہنچنے کے بعد جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، "یوکرین، بہت ہمت اور عزم کے ساتھ ہم سب کی بھی آزادی کا دفاع کر رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، ''اس کے بدلے میں یوکرین ہم پر اعتماد کرسکتا ہے۔‘‘
Published: undefined
وزارت خارجہ کے بیان میں بیئربوک کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے، ''ہم روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کے اقدامات کا دفاع کرنے اور اقتصادی، عسکری اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں اس کی حمایت جاری رکھنے کی اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘ فروری 2022ء میں روس کے حملے کے بعد سے بیئربوک کا یوکرین کا یہ چوتھا دورہ تھا۔
Published: undefined
امید کی جارہی ہے کہ بیئربوک اپنے اس دورے کے دوران یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق بھی کییف حکام کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ یوکرین کو ایک سال قبل ہی یورپی یونین کی رکنیت کے امیدوار کا درجہ مل چکا ہے اور وہ اس سال اس موضوع پر باضابطہ مذاکرات شروع ہونے کی امید کر رہا ہے کہ اسے اپنی رکنیت کے دعوے کو مضبوط کرنے کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
بیئربوک نے کہا کہ یوکرین نے پہلے ہی عدالتی اصلاحات سمیت کچھ شعبو ں میں ''اچھی پیش رفت‘‘ کی ہے لیکن کہا کہ اس کے پاس بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے''ابھی کچھ اور کرنا‘‘ باقی ہے۔ انہوں نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے جرمنی کے پرعزم حمایت کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا، ''ہمیں یورپی یونین کے طور پر اب تیزی سے کام کرنا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مزید ملکوں کی شمولیت کے سلسلے میں ہمارا موقف درست ہے۔‘‘
Published: undefined
جرمن وزیر خارجہ بیئربوک نے یوکرینی بچوں کی روس کو جبراً منتقلی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرینی عوام کے حوصلے کو پست کرنے کے لیے کسی بھی چیز سے باز نہیں آئیں گے۔
Published: undefined
بیئربوک نے کہا، ''ہم ان تنظیموں، یوکرین کے حکام اور این جی اوز کی حمایت کرتے ہیں، جو اغوا شدہ بچوں کو گھر واپس لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ''اس جنگ کا بوجھ معصوم بچوں کی پیٹھ پر ڈالنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔‘‘ جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امن کی طرف پہلا قدم یہ ہے کہ پوٹن ان بچوں کو ان کے گھر واپس جانے دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined