سماج

جرمنی میں جوہری توانائی کی کہانی ختم ہو چکی ہے، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر نے حکمران اتحاد میں شامل فری ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے جوہری پاور پلانٹس کی بحالی کے مطالبے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی میں "جوہری توانائی اب ختم ہو چکی ہے۔"

جرمنی میں جوہری توانائی کی کہانی ختم ہو چکی ہے، جرمن چانسلر
جرمنی میں جوہری توانائی کی کہانی ختم ہو چکی ہے، جرمن چانسلر 

جرمن چانسلر اولاف شولس نے اپنی اتحادی سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) کی طرف سے جوہری توانائی کے دوبارہ استعمال پر غور کرنے کے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔

Published: undefined

جرمنی نے اس سال 15 اپریل کو اپنے آخری تین جوہری پاور پلانٹس بھی بند کر دیے تھے۔ رواں ہفتے ایف ڈی پی کے پارلیمانی گروپ نے ایک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دی جس میں جرمنی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بدترین حالات کے لیے تیار رہنے کے لیے استعمال کے قابل جوہری پاور پلانٹس کو ختم نہ کرے۔ ان کے مطابق یہ واحد طریقہ ہے جس سے جرمنی ہر طرح کے حالات سے نبردآزما رہنے کے قابل ہوگا۔

Published: undefined

شولس کیا کہتے ہیں؟

ایک جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمن چانسلر اولاف شولس کا کہنا تھا کہ جرمنی میں جوہری پلانٹس کا موضوع اب ڈیڈ ہارس ہے۔

Published: undefined

شولس نے کہا کہ جوہری توانائی ختم ہو چکی ہے۔ کوئی بھی جو نئے جوہری پاور پلانٹس بنانا چاہتا ہے اسے 15 سال درکار ہوں گے اور 15 سے 20 بلین یورو خرچ کرنا ہوں گے۔ شولس کا کہنا تھا کہ ان کا یہ فیصلہ سیاسی نہیں ہے بلکہ قانونی طور پر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined