فرانسیسی صدرایمانوئل ماکروں نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ "یکم جنوری سے 18 تا 25 برس عمر کے افراد کو ملک بھر میں تمام دواخانوں میں کنڈوم مفت میں ملیں گے۔"
Published: undefined
ماکروں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں نوجوانوں میں جنسی طور پر پھیلنے والے امراض عروج پر ہیں۔ "اسی لیے ہم ایک چھوٹے سے احتیاطی انقلاب کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔" فرانس میں اس وقت جنسی امراض (ایس ٹی ڈی) بشمول ایچ آئی وی کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے تحت کسی ڈاکٹر یا دائی کے تجویز کردہ نسخے پر خریدے گئے کنڈوم کی قیمت محکمہ صحت واپس کر دیتا ہے۔
Published: undefined
ماکروں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مفت میں کنڈوم کی فراہمی ایسے دیگر اقدامات کے تحت کی جا رہی ہے جن میں تمام خواتین کو ہنگامی مانع حمل ذرائع کی دستیابی اور 26 برس سے کم عمر کے افراد کو کسی نسخے کے بغیر ہی ایس ٹی ڈی کی مفت جانچ کی سہولت شامل ہے۔
Published: undefined
ماکروں نے اعتراف کیا کہ، ''جنسی تعلیم کے حوالے سے ہم عام طور پر ہم بہت زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ حقیقت نظریہ سے بہت ہی مختلف ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہمیں اپنے اساتذہ کو مزید بہتر طریقے سے تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔"
Published: undefined
فرانس نے رواں برس کے آغاز پر 25 برس سے کم عمر کی تمام خواتین کو مفت میں مانع حمل تدابیر فراہم کرنا شروع کیا تھا۔ یہ دراصل ایک موجودہ پروگرام کی توسیع تھی جس کا مقصد نابالغوں کے لیے برتھ کنٹرول کی لاگت پر غیر مطلوبہ حمل کو روکنے میں مدد کرنا تھا۔
Published: undefined
فرانس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 25برس کے عمر کا تعین اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ والدین کے ہیلتھ انشورنس میں اس عمر کی خواتین کا احاطہ نہیں ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز