سماج

’دنیا بھر ميں پریس کی آزادی کو کچلا جا رہا ہے‘

دنیا بھر حکومتیں آزادی صحافت پر پابندی عائد کرنے کے ليے زیادہ سے زیادہ کوششيں کر رہی ہیں۔ پريس کی آزادی کو کھلم کھلا سلب کيا جارہا ہے۔ صحافیوں کی تنظیم رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز نے تشويش کا اظہار کيا ہے۔

’دنیا بھر ميں پریس کی آزادی کو کچلا جا رہا ہے‘
’دنیا بھر ميں پریس کی آزادی کو کچلا جا رہا ہے‘ 

پریس کی آزادی کی مختلف ممالک ميں پائی جانے والی صورتحال کی نئی رینکنگ میں منفی رجحانات کے حامل رہنما ہی پرانی فہرست ميں شامل ہيں۔ پریس کی آزادی کے حوالے سے موجودہ درجہ بندی کے ليے رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز (آر او جی) نے دنیا کے 180 ممالک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس جائزے کے سوالنامے ميں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کے خلاف حملوں کے اعداد و شمار شامل ہيں۔

Published: undefined

پریس کی آزادی کا رول ماڈل

Published: undefined

پریس کی آزادی کی درجہ بندی کی فہرست ميں سب سے اوپر اور ایک مطلق رول ماڈل، مسلسل چوتھی بار اسکینڈے نيويا کی رياست ناروے ہے۔ اس کے بعد فن لینڈ اور ڈنمارک کا نمبر آتا ہے۔ سب سے نچلے مقام پر شمالی کوریا ہے جس کی پوزیشن 180 ویں ہے۔ پچھلے سال کی درجہ بندی کی فہرست ميں پریس کی آزادی سے متعلق بدترین ملک قرار ديے جانے والے ترکمانستان کے ساتھ پوزيشن تبديل ہو گئی ہے اور یہ ایک سو اناسویں ہے۔ گزشتہ برس اریٹیریا 178 ویں اور چین 177 ویں نمبر پر تھا-

Published: undefined

کورونا ايک دہکتا شيشہ

Published: undefined

صحافیوں کی تنظیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے" آمرانہ، مطلق العنان اور عواميت پسند‘‘ حکومتیں ہر قیمت پر آزاد معلومات کو دبانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کر رہی ہیں۔ بیشتر میڈیا کارکن اپنے کام کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔ چین ، سعودی عرب اور مصر کو ، "اس رجحان کی سب سے اہم مثال" قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

آر او جی نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ، خاص طور پر چین "ایک نیا عالمی میڈیا آرڈر" نافذ کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ کورونا بحران کے دوران چینی نیوز کے مکمل کنٹرول کے اثرات کو پوری دنیا ميں محسوس کیا گيا۔

Published: undefined

لیکن پچھلے کچھ مہینوں میں دوسرے ممالک میں بھی یہ بات واضح طور پر ديکھی گئی کہ وہاں پریس کی آزادی کتنی بری طرح سے کچلی جا رہی ہے۔ آر او جی بورڈ کی ترجمان کاتيا گلوگر کا کہنا ہے کہ ، "کورونا وبائی مرض ایک جلتے ہوئے شیشے کی طرح دنیا بھر میں موجودہ جابرانہ رجحانات کا عکاس ہے۔" بہر حال ، موجودہ درجہ بندی پر سروے کورونا وبائی مرض پھیلنے سے پہلے کئے گئے تھے ، تا کہ نتائج پر یہ امر اثر انداز نہ ہو۔

Published: undefined

جرمنی دو پوائنٹس آگے

Published: undefined

جرمنی کی پوزيشن اس ٹیبل میں دو پوائنس کی بہتری کے ساتھ 11 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ گزشتہ درجہ بندی میں یہ 13 ویں مقام پر تھا۔ آر او جی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق وفاقی جمہوریہ میں صحافیوں پر حملوں کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سن 2019 میں دائیں بازو کے عوامیت پسندوں کی طرف سے اس نوعيت کا کوئی مظاہرہ نہيں ديکھنے ميں آيا جيسا کہ سن 2018 کے موسم گرما کے آخر میں کيمنٹس اور کؤٹن ميں ہوا تھا۔

Published: undefined

سال 2019 میں ، اس تنظیم نے جرمنی میں میڈیا پیشہ ور افراد پر کم سے کم 13 حملوں کی گنتی کی تھی جبکہ اس سے پہلے سال جرمنی میں میڈیا پیشہ ور افراد پر کم از کم 22 حملے ريکارڈ ہوۓ تھے۔

Published: undefined

فيک نیوز کا مقابلہ : ایک عذر کے طور پر

Published: undefined

صحافيوں کی تنظيم رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز نے آزادی صحافت پر پابندی سے متعلق تازہ ترین درجہ بندی میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بہت سارے ممالک میڈیا کی آزادی پر اس بہانے سے پابندی عائد کرتے ہیں کہ وہ اس طرح سے "جعلی خبروں کے پھيلاؤ" سے لڑ رہے ہیں۔ تنظیم نے اس ضمن ميں سنگاپور اور بنین کی مثاليں پیش کی ہيں۔

Published: undefined

دوسری طرف روس، بھارت، فلپائن اور ویت نام جیسے ممالک میں، حکومت کی خدمت میں شامل ٹرول فوج خود "ڈس انفارميشن پرانحصار کرتے ہوۓ رائے عامہ اور میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔

Published: undefined

ادھر امريکا اور برازیل میں جمہوری طور پر منتخب صدور دشمنی اور منافرت کو ہوا ديتے ہيں۔ نیوز میڈیا پر پاپولسٹوں يا عواميت پسندوں کے عدم اعتماد کے نتیجے میں سن 2019 میں بہت ساری جگہوں پر نامہ نگاروں کے خلاف تشدد ہوا۔ یہاں تک کہ اسپین ، اٹلی اور یونان جیسے ممالک میں بھی قوم پرست اور دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ براہ راست خطرات سے بھی اپنی سرگرميوں سے باز نہیں آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined