فلسطینی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی حملے کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کاٹ دی گئی اور فوجی بلڈوزر تنگ گلیوں سے گزرتے ہوئے دیکھے گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ شمال مغربی کنارے کے شہر جنین میں کیے گئے اس حملے میں چار افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
ادھر اسرائیلی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ وہ ''انسداد دہشت گردی کے لیے اپنے وسیع تر اقدامات‘‘ کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد وہاں ایک مہاجر کیمپ میں قائم اس مبینہ کمانڈ سینٹر کو تباہ کرنا تھا، جسے جنگجو استعمال کر رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی آباد کاروں پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد حکومت پر ایسے حملوں کا سخت جواب دینے کے لیے دباؤ اور بڑھ گیا تھا۔
Published: undefined
اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہَیشٹ نے بتایا کہ فضائی حملوں کا آغاز علی الصبح ایک بجے کے فوراً بعد کیا گیا۔ اس دوران اس عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے جنگجو حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد اس عمارت کو تباہ کرنا اور وہاں ہتھیاروں کو ناکارہ بنانا تھا۔
Published: undefined
فوجی ترجمان نے کہا، ''اس پر قبضہ کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ ہم مخصوص اہداف کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں تقریباً دو ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں اور فوج نے زمینی فورسز کے لیے راستہ صاف کرنے کے خاطر ڈرونز کے ساتھ متعدد حملے کیے۔
Published: undefined
گو کہ اسرائیل مغربی کنارے کے علاقے پر حالیہ ہفتوں کے دوران اکا دکا فوجی حملے کرتا رہا ہے، تاہم ہَیشٹ نے کہا کہ پیر کے روز جو حملے کیے گئے، وہ سن 2006 میں فلسطینی انتفاضہ کے بعد سے دیکھنے کو نہیں ملے تھے۔
Published: undefined
اسرائیل نے حالانکہ کہا کہ اہداف کو نشانہ بنا کر حملے کیے جا رہے ہیں لیکن فلسطینی سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی ویڈیوز میں ہجوم والے علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دیگر ویڈیوز میں زخمیوں کو اسٹریچرز پر لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فوج نے کیمپ کو جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں، فوجی مکانات اور عمارتوں میں داخل ہو گئے ہیں اور چھتوں پر بھی اسنائپر پوزیشنیں لیے ہوئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق فوج نے بڑے علاقے کی بجلی کاٹ دی ہے اور اس کے بلڈوزروں نے کئی مکانات بھی منہدم کر دیے ہیں۔
Published: undefined
پچھلے کئی ہفتوں سے اسرائیلی فورسز اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان جنین کے آس پاس جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین نے اس علاقے میں تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ماہ اسرائیل نے جنین کے نزدیک ڈرون حملے میں تین بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے ایک ذیلی دفتر کے مطابق اس سال ہونے والے حملوں کے دوران اب تک 147 فلسطینی اور 23 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined