ہالینڈ کے ارضیاتی تحقیق کے ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروس (ایس ایس جی ایس) نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن پر ایک طاقت ورز زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
ایس ایس جی ایس نے سطح سمندر کے فریب ماحولیاتی برقی چارج میں اتار چڑھاو کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ یہ اتارچڑھاو زمین کے محور کی گردش سے منسلک ہے۔ ایس ایس جی ایس اپنی تحقیقات کے مطابق ان خطوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں ایک سے نو دن کے دوران زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
یہ دعوے گوکہ ابتدائی طورپر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیے جارہے تھے لیکن جب ایس ایس جی ایس کے سیسمولوجسٹ فرینک ہوگربیٹس نے جب اس دعوے کی تائید کی تو اس کو اہمیت حاصل ہوگئی۔ ماضی میں ہوگربیٹس کی گئی کئی پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔
Published: undefined
فرینک ہوگربیٹس نے فروری میں ترکی اور شام میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ ان کی پیش گوئی کے بعد وہاں 7.8شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ نہوں نے 30 جنوری 2023 کو پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور چین میں ارضیاتی سرگرمیوں میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی، جس کے بعد7 فروری کو پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں نو افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔
Published: undefined
گوکہ سائنس برادری کا کہنا ہے کہ اس طرح زلزلوں کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ایرانی میڈیا کی خبروں کے مطابق ایران میں بھی اس پیش گوئی کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں اس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔
Published: undefined
سائنس دانوں اور ماہرین ارضیات نے ہوگربیٹس کے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زلزلے ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کی وجہ سے آتے ہیں اور زمین کی گہرائی میں ان کی حرکت کے بارے میں پیش گوئی کرنا موجودہ سائنسی علم کے تحت ممکن نہیں ہے۔
Published: undefined
پاکستانی محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ''ایس ایس جی ایس کے ذریعہ شناخت شدہ فارمولے کو دنیا کے سائنسی اداروں نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔'' خیال رہے کہ ڈچ ادارے کے سائنس دان نے پاکستان میں زلزلہ آنے کے متعلق 29 ستمبر کو اپنی پیش گوئی کی تھی اور اس کے تین روز گذر چکے ہیں۔ اگرچہ سائنسدانوں نے ڈچ سائنسدان کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے، لیکن مقامی حکام اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
Published: undefined
پاکستانی میڈیا رپورٹو ں کے مطابق پشین کے ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی ایم اے بلوچستان سمیت تمام متعلقہ محکموں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ایس ایس جی ایس کی پیش گوئی کے حقیقت بننے کی صورت میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاری کی جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined