الجزائرکی ایک عدالت نے معروف صحافی احسان القاضی کو پانچ سال قید کی سزا سنائی، اس میں سے دو برس کی سزا معطل رہے گی۔ حکومت کے سخت ناقد القاضی کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
Published: undefined
الجزائر کا قانون کسی بھی شخص کو ایسے فنڈ وصول کرنے سے روکتا ہے جس کا مقصد"ریاست کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں کے لیے اکسانا" ہے۔ القاضی کی مغرب ایمرجنٹ نیوز ویب سائٹ اور ریڈیو ایم کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ یہ ملک میں چند ایک باقی رہ جانے والے آزاد میڈیا اداروں میں سے تھے۔
Published: undefined
دارالحکومت الجزائر کی عدالت نے القاضی کی ویب سائٹ اور ریڈیو اسٹیشن کی ملکیت والی میڈیا کمپنی کو تحلیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ القاضی کے وکیل عبدالغنی بدیع نے کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔
Published: undefined
القاضی ان متعدد صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں میں سے ایک ہیں جنہیں حال ہی میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ جنوری میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت کے ان اقدامات کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں الجزائر میں انسانی آزادیوں پر مسلسل حملہ قرار دیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے حکام پر الزام لگایا کہ وہ جمہوریت نواز احتجاجی تحریک الحراک کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ القاضی اس تحریک میں کافی سرگرم تھے، جس کے نتیجے میں ایک طویل عرصے تک عہدہ صدارت پر فائز رہنے والے عبدالعزیز بوطفلیکہ کو سن 2019 میں اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔
Published: undefined
فروری میں انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لاولر نے الجزائر کے حکام سے سول سوسائٹی اور انسانی حقوق گروپوں کے کارکنوں کے خلاف کارروائی ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز(آر ایس ایف) کی سن 2022 کے پریس فریڈم انڈکس میں الجزائر 180ملکوں کی فہرست میں 134ویں نمبر پر ہے۔
Published: undefined
آر ایس ایف کے سکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوئر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اتوار کے روز عدالت کی طرف سے القاضی کی سنائی گئی سزا "مضحکہ خیز" ہے اور یہ صرف من گھڑت الزامات کو اجاگر کرنے کے لیے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز