سماج

جارجیا: سابق فوجی نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا

جارجیا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ساگاریجو قصبے میں ایک سابق فوجی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔ افغانستان میں فوجی خدمات دینے والے اس سابق فوجی نے خود کو بھی گولی مار لی۔

جارجیا: سابق فوجی نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا
جارجیا: سابق فوجی نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا 

جارجیا کے وزیر داخلہ وختانگ گومیلوری نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ملکی دارالحکومت تبلسی سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ساگاریجو قصبے میں گزشتہ رات کو پیش آیا۔ اس قصبے کی آبادی تقریباً 10000افراد پر مشتمل ہے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بندوق بردار نے ایک اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کھڑے ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ میں عمارت کے احاطے میں موجود چار افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس حادثے کی اطلاع پر وہاں پہنچنے والا ایک پولیس افسر بھی بندوق بردار کی گولیوں کی نشانہ بن گیا۔

Published: undefined

اس واقعے کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب پولیس کی نفری جائے واقعہ پر پہنچی تو بندوق بردار نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ وزیر داخلہ وختانگ گومیلوری نے مقامی میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ بندوق بردار ایک سابق فوجی تھا۔ اس نے سن 2006 سے سن 2021 کے درمیان فوجی خدمات انجام دی تھیں اور وہ طالبان کے خلاف جنگ کے دوران افغانستان میں بھی تعینات رہا تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس شخص کی پیدائش سن 1974میں ہوئی تھی۔

Published: undefined

جارجیا کی ون ٹی وی کے مطابق گومیلوری نے بتایا کہ پولیس کو حملہ آورکی لاش خون میں لت پت ملی اور اس کے پاس ایک ہتھیار بھی پڑا ہوا تھا۔ اس کے سر میں زخم تھے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا، "جب اضافی پولیس ٹیمیں اور وزارت داخلہ کی ایک اسپیشل یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہتھیار سے خودکشی کرلی۔"

Published: undefined

گومیلوری نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے اور حملہ آور کے خلاف قتل اور غیر قانونی طورپر ہتھیار رکھنے کے الزامات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کرکے لوگوں کو ہلاک کرنے کے پس پشت اس شخص کا مقصد کیا تھا؟ خیال رہے کہ اکتوبر میں جارجیا کے بحر اسود کے بندرگاہی شہر باتومی میں ایک شخص نے ایک ریستوراں میں فائرنگ کرکے ایک ترک شہری کو ہلاک اور تین دیگر افراد کو زخمی کردیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined