سماج

اسرائیل میں دنیا کا پہلا ’راکٹ پروف‘ زیر زمین بلڈ بینک

اسرائیل میں دنیا کے پہلے زیر زمین 'راکٹ پروف‘ بلڈ بینک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس عمارت کا افتتاح اسی ہفتے کیا گیا۔ یہاں باقاعدہ خدمات کا آغاز اس سال کے اواخر میں کیا جائے گا۔

اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین بلڈ بینک
اسرائیل میں دنیا کا پہلا زیر زمین بلڈ بینک 

میگن ڈیوڈ ایڈم (ایم ڈی اے) نامی طبی تنظیم نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے، ''ایک مکمل اجنبی شخص سے خون کے عطیے جیسے انمول تحفے کا حصول اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ ہم تمام انسانیت کی ایک جیتی جاگتی اور سانس لیتی لڑی کا حصہ ہیں، جسے اس شاندار مرکز کے ‌زریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک ترجمان کے مطابق 'مارکس نیشنل بلڈ سروسز سینٹر' ایم ڈی اے کو خون کے عطیات کو محفوظ بنانے کے لیے اس طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے وہ میزائل، کیمیائی و حیاتیاتی حملوں اور زلزلوں سے محفوظ رہ سکے۔"

Published: undefined

اس بلڈ بینک کی عمارت چھ منزلہ ہے، جن میں سے تین ز‌‍‍‍‌یر زمین ہیں۔ اس کی تعمیر پر ایک سو پینتیس ملین یورو کا خرچ آیا ہے، جو ایم ڈی اے کی ایک دوست امریکی تنظیم نے برداشت کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوس‍ٹ کے مطابق اس مرکز میں خون کے پانچ لاکھ عطیات محفوظ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

Published: undefined

ماضی میں میزائل حملوں کی وجہ سے ہنگامی طبی امداد مہیا کرنے والوں کو خون کے عطیات کی ترسیل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایسی صورتحال میں خون کے عطیات کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاتا تھا۔

Published: undefined

ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق مارکس نیشنل بلڈ سروسز سینٹر جنگ اور امن کے دور میں لاکھوں زندگیاں بچانے کا باعث بنے گا۔

Published: undefined

خون عطیہ کرنے والے اس نئے مرکز کی دیواروں پر خاص طور سے سیمنٹ کی موٹی تہہ موجود ہے اس کے علاوہ حیاتیاتی حملے کی صورت میں بچاؤ کے لیے متعدد دیگر حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل کو غزہ کی پٹی سے فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے بارہا میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے علاوہ اسے ایران کی طرف سے بھی میزائل حملوں کا خدشہ رہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined