سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) ملک میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کے قومی سطح کا بورڈ ہے، جس کا انتظام و انصرام بھارت سرکار کے ہاتھوں میں ہے۔بورڈ نے گزشتہ روز اگلے برس کا تعلیمی نصاب جاری کیا۔
Published: undefined
سی بی ایس ای کی دسویں جماعت کے لیے حکومتی ادارہ این سی ای آر ٹی کی طرف سے شائع کردہ سماجیات کی نصابی کتاب میں ''مذہب، فرقہ پرستی اور سیاست‘‘کے عنوان کے تحت مضمون میں فیض احمد فیض کی دو نظموں کے اشعار اور ان کے انگریزی ترجمے شامل تھے۔ طلبہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہ مضمون پڑھ رہے ہیں۔ لیکن نئے تعلیمی نصاب میں ان کو حذف کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دسویں جماعت کے لیے سماجیات کے کورس میں مذہب، فرقہ پرستی اور سیاست کا مضمون تو رہے گا لیکن صفحہ نمبر 46،48 اور 49پر شائع تصویریں نکال دی جارہی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر فیض کے اشعار پر مشتمل ایک پوسٹر کی تھی جسے سماجی تنظیم 'انہد'نے تیار کیا تھا۔ دوسرا شعر صحت کے حوالے سے بیداری مہم چلانے والی ایک ملک گیر تنظیم نے اپنے پوسٹر میں استعمال کیا تھا۔ ایک اور تصویر معروف کارٹونسٹ اجیت نینان کے کارٹون کی تھیں جو انگلش روزنامے 'ٹائمز آف انڈیا' سے مستعار تھی۔
Published: undefined
فیض نے اپنی نظم 'آج بازار میں پابہ جولاں چلو' اس وقت کی پاکستان کی فوجی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ 1959میں جنرل ایوب خان کے مارشل لا کے دورمیں فیض کو لاہور جیل سے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر ایک ٹانگے کے ذریعہ ایک ڈینسٹسٹ کے پاس لے جایا جارہا تھا۔ وہ اسی راستے سے گزررہے تھے جو عام دنوں میں استعمال کرتے تھے۔ راستے میں لوگوں نے انہیں پہچان لیا اور ان کے ٹانگے کے پیچھے دوڑ پڑے۔اس سے متاثر ہوکر انہوں نے یہ نظم لکھی تھی۔
Published: undefined
دوسرا شعر''ڈھاکہ سے واپسی پر‘‘ نظم کے ہیں۔ فیض پاکستان سے الگ ہوکر بنگلہ دیش کے نام سے ایک نئے ملک وجود میں آنے کے تین برس بعد 1974میں ڈھاکہ گئے تھے۔ اور وہاں سے واپسی پر انہوں نے یہ نظم لکھی تھی۔جس کے اشعار ''ہم کے ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد‘‘ کے اشعار اور اس کا انگریزی ترجمہ کتاب میں شامل تھے۔
Published: undefined
این سی آر ٹی کی کتاب سے فیض کے اشعار کو حذف کرنے کے سی بی ایس ای کے فیصلے پر سخت نکتہ چینی کی جارہی ہے۔بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سابق سربراہ آکار پٹیل نے اس فیصلے کو 'گھٹیا‘ قرار دیا۔ تاریخ دان ادوید نے ٹوئٹ کرکے کہا فیض نے پاکستان کے ایک آمر کے خلاف جو لکھا تھا بھارت نے اسے 63 برس بعد حذف کردیا۔
Published: undefined
بھارتی صحافی صبا نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ''ایک وقت تھا جب پاکستان نے فیض پر پابندی عائد کردی تھی اور وہ بھارت سمیت دنیا کے کسی ملک میں پناہ لینا چاہتے تھے۔میں بچپن میں ان سے ملی تھی۔ وہ آج کے بھارت کو پسند نہیں کرتے۔‘‘
Published: undefined
مصنف من امن سنگھ چنّا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا، ''فیض نے یہ اشعار پاکستان کے ایک آمر حکومت کے خلاف لکھی تھیں۔ آج ہم ایک دوسرے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) بھارت میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کے قومی سطح کا بورڈ ہے۔ بھارت میں تقریباً 26054 اسکول اور 28غیر ممالک کے 240اسکول اس بورڈ سے ملحق ہیں۔
Published: undefined
سی بی ایس ای کی ویب سائٹ کے مطابق سال 2021 میں دسویں جماعت کے لیے 21.5 لاکھ سے زائد طلبہ نے اس بورڈ کے تحت امتحانات کے لیے اندراج کرایا تھا۔ سی بی ایس ای سے ملحق تمام اسکولوں میں بالخصوص نویں سے بارہویں جماعت تک این سی ای آر ٹی (نیشنل کاونسل فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کا تیار کردہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
Published: undefined
چشم نم جان شوریدہ کافی نہیں
تہمت عشق پوشیدہ کافی نہیں
آج بازار میں پا بہ جولاں چلو
دست افشاں چلو مست و رقصاں چلو
خاک بر سر چلو خوں بداماں چلو
راہ تکتا ہے سب شہر جاناں چلو
حاکم شہر بھی مجمع عام بھی
تیر الزام بھی سنگ دشنام بھی
صبح ناشاد بھی روز ناکام بھی
ان کا دم ساز اپنے سوا کون ہے
شہر جاناں میں اب با صفا کون ہے
دست قاتل کے شایاں رہا کون ہے
رخت دل باندھ لو دل فگارو چلو
پھر ہمیں قتل ہو آئیں یارو چلو
Published: undefined
٭٭٭
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد
کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد
تھے بہت بے درد لمحے ختم درد عشق کے
تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد
دل تو چاہا پر شکست دل نے مہلت ہی نہ دی
کچھ گلے شکوے بھی کر لیتے مناجاتوں کے بعد
ان سے جو کہنے گئے تھے فیضؔ جاں صدقہ کیے
ان کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز