یورپی یونین نے بدھ کے روز میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اپنے پلیٹ فارمز پر شائع ہونے والی غلط معلومات کو فوراً ہٹا دیں۔ اور اگر اس کے پلیٹ فارمز یورپی قانون کی تعمیل نہیں کرتے تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
Published: undefined
یورپی کمشنر تھیئری بریٹن نے بدھ کے روز مارک زکربرگ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ میٹا کے پاس اس سلسلے میں جواب دینے اور یورپی قانون پر تعمیل کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت ہے۔ خیال رہے کہ انسٹا گرام اور فیس بک کے ساتھ ساتھ تھریڈز جیسے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میٹا کی ملکیت ہیں۔
Published: undefined
بریٹن نے اپنے خط میں لکھا،"متعدد سنگین پیش رفت کے مدنظر مجھے یورپی یونین ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت مواد کے اعتدال کے متعلق آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کو یاد دلانا ضروری ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے لکھا،"پہلی بات یہ کہ حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد، ہم غیر قانونی مواد اور غلط معلومات میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، جو مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعہ یورپی یونین میں پھیلائے جا رہے ہیں، اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ میں آپ سے کہنا چاہوں گا کہ یورپی یونین میں غیر قانونی مواد کے نوٹس کے بعد آپ سروسز کے ضابطوں، بروقت، مستعد اور معروضی کارروائی کی ضرورت کے حوالے سے ڈی ایس اے کے قوانین کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی چوکس رہیں۔"
Published: undefined
یورپی کمشنرتھیئری بریٹن نے مزید کہا ہے "کمپنی نے اپنے پلیٹ فارمز پر غلط اطلاعات کو پھیلانے سے روکنے کے لیے کیا "متناسب اور موثر اقدامات" کیے ہیں، یہ بتانے کے لیے اس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت ہے۔"
Published: undefined
اگر میٹا غلط اطلاعات کے متعلق یورپی یونین کے ڈی ایس اے ایکٹ کے ضابطوں کی تعمیل میں ناکام رہتا ہے تو کمپنی کے پلیٹ فارمز کو جرمانے ادا کرنے ہوں گے، جس میں دنیا بھر کے سالانہ ٹرن اوور کے 6 فیصد تک ممکنہ جرمانہ شامل ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بھی ایسے مواد کے متعلق خبردار کیا تھا۔ بریٹن نے ایلون مسک کومتنبہ کیا کہ ان کا پلیٹ فارم ایکس "غیر قانونی مواد اور غلط معلومات" پھیلا رہا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس کے اسرائیل پر حملے اور اس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فضائی حملوں کے درمیان سوشل میڈیا میں اس تنازعہ کے حوالے سے غلط اطلاعات میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان میں جھوٹی یا چھیڑ چھاڑ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined