سماج

السلواڈور: بٹ کوائن کو بطور کرنسی اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک

السلواڈور بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ناقدین کو اس پیش رفت سے منی لانڈرنگ میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ اس فیصلے کے حامیوں کے مطابق یہ ملک اربوں ڈالر بچا سکے گا۔

السلواڈور: بٹ کوائن کو بطور کرنسی اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک
السلواڈور: بٹ کوائن کو بطور کرنسی اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک 

دنیا کی اہم ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو اپنے ہاں رائج قانونی سکے اور مالی ادائیگیوں کے ذریعے کے طور پر اپنانے والے وسطی امریکی ملک السلواڈور نے اپنے اس اقدام کے ساتھ بین الاقوامی ماہرین کے ایسے تمام دعوے غلط ثابت کر دیے، جن کے مطابق کرپٹو کرنسی کسی بھی ملک میں عملاﹰ کامیاب قانونی سکہ نہیں ہو سکتی تھی۔

Published: undefined

یہ فیصلہ تو مستقبل ہی کرے گا کہ سان سلواڈور میں ملکی حکومت کا یہ اقدام کامیاب دور اندیشی کا ثبوت ٹھہرایا جائے گا یا اقتصادی اور مالیاتی حوالوں سے ایک سیاسی غلطی کہلائے گا، تاہم یہ بات اپنی جگہ تاریخی حیثیت کی حامل ہے کہ السلواڈور کرپٹو کرنسی کو قانونی سکے کے طور پر اپنانے والا دنیا کا پہلا اور اب تک کا واحد ملک بن گیا ہے۔

Published: undefined

صدر بُوکیلے کا منصوبہ

بٹ کوائن کو السلواڈور میں بطور قانونی کرنسی اپنانے کا منصوبہ ملک کے نوجوان اور بہت مقبول صدر نایب بُوکیلے کا تھا، جن کا موقف یہ تھا کہ یوں بیرون ملک سے ہر سال السلواڈور بھیجی جانے والی اربوں ڈالر کی رقوم پر ادا کیا جانے والا سینکڑوں ملین ڈالر کا کمیشن بچایا جا سکے گا۔

Published: undefined

السلواڈور کے لاکھوں تارکین وطن بیرونی دنیا، خاص کر امریکا سے سالانہ جو سرمایہ اپنے وطن بھیجتے ہیں، اس پر صرف کمیشن کے مد میں کی جانے والی ادائیگیوں کی مالیت ہی تقریباﹰ 400 ملین امریکی ڈالرکے برابر بنتی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ برس بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم کی مالیت تقریباﹰ چھ بلین ڈالر رہی تھی، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا 23 فیصد بنتی ہے۔ السلواڈور کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں بیرون ملک مقیم ملکی شہریوں کی طرف سے بھیجی گئی رقوم کا مجموعی قومی پیداوار میں تناسب سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

امریکی ڈالر کا ملکی کرنسی کے طور پر استعمال

تقریباﹰ 6.5 ملین کی آبادی والی وسطی امریکی ریاست السلواڈور میں 2001ء سے ملکی کرنسی کے بجائے امریکی ڈالر ہی سرکاری ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اس کا ایک نقصان یہ تھا کہ یوں یہ ملک امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی مالیاتی پالیسیوں پر انحصار کرنے پر بھی مجبور تھا۔

Published: undefined

اب لیکن یہ صورت حال بدل گئی ہے اور ملکی کرنسی کی امریکی ڈالر کے ساتھ شرح تبادلہ کا تعین بین الاقوامی منڈیاں کریں گی۔ بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی اپنانے کے سیاسی فیصلے کے بعد اس ملک میں باقاعدہ قانون سازی بھی کی گئی تھی اور منگل چھ ستمبر سے یہ قانون نافذالعمل بھی ہو گیا ہے۔

Published: undefined

بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ

اس وقت دنیا بھر میں کرپٹو کرنسیاں کہلانے والی ڈیجیٹل کرنسیوں کی مجموعی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ان میں سے بٹ کوائن (Bitcoin) سب سے بڑی، اہم اور مہنگی کرنسی ہے۔

Published: undefined

السلواڈور میں بٹ کوائن کے بطور کرنسی متعارف کرائے جانے کے بعد انٹرنیشنل آن لائن مارکیٹوں میں اس کرنسی کی قیمت میں 1.5 فیصد تک کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور ایک بٹ کوائن کی قمیت 52,680 امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔

Published: undefined

بٹ کوائن کوئی ایسی کرنسی نہیں ہے جسے مرکزی طور پر کوئی ایک فرد، ادارہ یا ملک کنٹرول کرتا ہو۔ یہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانسنگ کے اصول کے تحت کام کرتی ہے۔ لیکن اس کا ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ باقی تمام کرپٹو کرنسیوں کی طرح کئی مختلف عوامل کی بنیاد پر اس کی قیمت میں استحکام کے بجائے بہت زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا ہے۔

Published: undefined

بٹ کوائن کی آج تک کی ریکارڈ قیمت اس سال اپریل میں دیکھنے میں آئی تھی، جب ایک بٹ کوائن 64 ہزار امریکی ڈالر سے بھی زائد کے برابر ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined