امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے محکمہ پولیس کے مطابق جمعے کی رات فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ پولیس نے تاہم کہا ہے کہ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات شہر کے ایک مخصوص حصے میں مختصر وقفے کے درمیان رونما ہوئے، اس لیے پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں واقعات کا تعلق ایک دوسرے سے ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
واشنگٹن ڈی سی کے اسسٹنٹ چیف آف پٹرول سروسز ساؤتھ آندرے رائٹ کے مطابق جمعے کی شام دس بجے لیباؤم اسٹریٹ پر فائرنگکی آواز سنائی دی اور پولیس عملے کے وہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے جائے وقوعہ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا،''وہاں کچھ افراتفری مچی ہوئی تھی، ظاہر ہے، شہری متاثرین ( جن میں ان کے پیارے بھی شامل تھے) کی تعداد کی وجہ سے کافی پریشان نظر آ رہے تھے۔‘‘
Published: undefined
آندرے رائٹ کے مطابق پولیس اہلکار لیباؤم اسٹریٹ پر اُس وقت موجود تھے جب انہیں ایک دوسری گلی میں بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ وہاں پہنچنے پر پولیس نے دیکھا کہ ایک بارہ سالہ بچی جسم کے نچلے حصے پر گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئی۔ انہوں نے تاہم واضح کیا کہ اس بچی کو لگنے والی چوٹ جان لیوا یا مہلک نہیں تھی۔
Published: undefined
پولیس لیبام اسٹریٹ پر ان واقعات کی چھان بین میں ایک مشتبہ گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔ عینی شاہدین نے ایک سیاہ مرسڈیز کار کی نشاندہی کی، جس سے تخریب کاروں نے مبینہ طور پر گولی چلائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی میں سوار ملزمان دندناتے ہوئے آئے اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
Published: undefined
پولیس آفیسر آندرے رائٹ نے کہا،'' اگرچہ فائرنگ کے ان واقعات کا ممکنہ مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا، تاہم ان دونوں واقعات کی کڑی ایک دوسرے سے جڑی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، '' اس قسم کے واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز