سماج

اہرام مصر پر برہنہ تصوير، مصری حکام نے تفتيش شروع کر دی

مصری حکام نے ايک ایسے واقعے کی تحقيقات کا آغاز کر دیا ہے، جس ميں مبينہ طور پر ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ايک جوڑے نے اہرام مصر کی چوٹی پر چڑھ کر برہنہ حالت ميں تصاوير بنوائيں۔

اہرام مصر پر برہنہ تصوير، مصری حکام نے تفتيش شروع کر دی
اہرام مصر پر برہنہ تصوير، مصری حکام نے تفتيش شروع کر دی 

مصری وزير برائے آثار قديمہ خالد العنانی نے ملکی پراسيکيوٹر جنرل برائے تحقيقات کے پاس اس واقعے کی باقاعدہ شکايت درج جمعے کے روز کرائی ہے۔ اس بارے ميں خبر سرکاری اخبار ’الاحرام‘ نے وزارت کے ذرائع سے ہفتہ آٹھ دسمبر کو جاری کی۔

Published: undefined

متنازعہ ويڈيو ميں ايک مرد اور ايک عورت کو الجیزہ نامی اہرام مصر کی چوٹی تک چڑھتے ہوئے دکھايا گيا ہے۔ تقريباً تين منٹ کی اس ويڈيو کے اختتام پر ان دونوں کی برہنہ تصوير بھی ہیں، جس ميں بظاہر يہ ايک دوسرے سے لپٹے ہوئے ہيں۔ اس ويڈيو کو يو ٹيوب پر جاری کيا گيا، جس کے بعد اس ماہ مصر ميں اس پر خاصا منفی رد عمل ديکھنے ميں آيا۔

Published: undefined

فی الحال يہ واضح نہيں کہ آيا يہ جوڑا، جس کا تعلق يورپی ملک ڈنمارک سے بتايا جا رہا ہے، اس وقت مصر ميں ہے يا نہيں۔

Published: undefined

مصری آثار قديمہ کی سپريم کونسل کے سيکرٹری جنرل مصطفیٰ وزيری کے بقول استغاثہ اس بات کا تعين کرے گی کہ آيا يہ ويڈيو حقيقی ہے يا جعلی۔

Published: undefined

سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر مصر ميں بہت سے لوگ سوال اٹھا رہے ہيں کہ يہ دونوں اہرام مصر پر چڑھے کيسے کيونکہ ایسا کرنا غير قانونی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined