بھارت کے جنوبی شہر بنگلور کی پولیس نے ایک روز قبل ایک 19 سالہ پاکستانی خاتون کو اپنی شناخت کے ساتھ جعلسازی کرنے اور شہر میں غیر قانونی طور پر رہنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق وہ اپنے بھارتی عاشق سے ملاقات کے لیے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
Published: undefined
بھارتی حکام نے ان کی شناخت اقرا جیوانی کے نام سے کی ہے، جن کے مطابق مذکورہ خاتون گزشتہ برس بھارت اور نیپال کے درمیان کھلی سرحد کے ذریعے بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
Published: undefined
بنگلور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وائٹ فیلڈ کے مطابق 26 سالہ ملائم سنگھ یادو نامی شخص، جنہوں نے اقرا کو بھارت آنے کی دعوت دی، اصل میں یوپی کے رہنے والے ہیں، اور شہر کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق، ''گزشتہ برس ان کا ایک 19 سالہ لڑکی سے گیمنگ ایپ لوڈو کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، جس کا تعلق پاکستانی صوبے سندھ کے شہر حیدر آباد سے ہے۔ ''دونوں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اسی لیے اس شخص نے لڑکی کو ستمبر 2022 میں نیپال کے کھٹمنڈو کے راستے سے بھارت آنے کے لیے کہا تھا۔''
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بنگلور کے بیلندور پولیس اسٹیشن کی حدود میں لیبر کوارٹرز میں رہتے تھے۔ ''اب اس لڑکی کو غیر ملکی رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا اور اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔''
Published: undefined
پولیس کے مطابق اقرا چند ماہ قبل نیپال پہنچی تھی جہاں ملائم سنگھ یادو بھی گئے اور دونوں نے وہیں پر شادی کر لی۔ شادی کے بعد یہ جوڑا بھارت نیپال سرحد عبور کر کے پہلے ریاست بہار پہنچا۔ کچھ دن بعد ملائم سنگھ یادو اقرا جیوانی کو بنگلورو لے آئے اور یہاں یہ جوڑا کرائے کے ایک مکان میں رہنے لگا۔ یہاں تک کہ ملائم نے اقرا جیوانی کا نام بدل کر راوا یادو کر دیا۔
Published: undefined
وہ اقرا کو ہر جگہ اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرواتے اور اس طرح انہوں نے اپنی نئی نویلی دلہن کے لیے ایک آدھار کارڈ (بھارت کا قومی شناختی کارڈ) بھی حاصل کر لیا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارتی پاسپورٹ کے لیے بھی درخواست دی۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق اقرا جیوانی پاکستان میں اپنے خاندان کے افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اس طرح ان کی اصل شناخت سامنے آ گئی۔ پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کے دوران بھارتی انٹیلیجنس بیورو نے انہیں پکڑا اور اس بارے میں ریاستی انٹیلیجنس حکام کو آگاہ کر دیا۔
Published: undefined
اسی اطلاع کی بنیاد پر سٹی پولیس نے جوڑے کے بارے میں تفصیلات جمع کرنی شروع کر دیں اور ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں مکان مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز