سماج

دبئی ایکسپو: اسرائیل کے لیے عرب دنیا میں داخل ہونے کا موقع

آئندہ برس ایک عرب ملک میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے میں شرکت کے لیے اسرائیل خصوصی تیاریاں کر رہا ہے۔ اسے امید ہے کہ یہ عرب دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا موقع ہو گا۔

دبئی ایکسپو: اسرائیل کے لیے عرب دنیا میں داخل ہونے کا موقع
دبئی ایکسپو: اسرائیل کے لیے عرب دنیا میں داخل ہونے کا موقع 

دبئی ایکسپو 2020 نامی تجارتی میلے میں قریب 200 ممالک شرکت کریں گے جبکہ توقع ہے کہ چھ ماہ کے دوران 25 ملین لوگ اس تجارتی میلے کو دیکھنے کے لیے وہاں پہنچیں گے۔

Published: undefined

زیادہ تر عرب ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات کے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ لیکن یہ یہودی ریاست غیر محسوس انداز سے مشترکہ سلامتی کے نام پر اور ایک مشترکہ دشمن ایران کے خلاف خلیجی عرب ریاستوں کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حکام کے مطابق عرب ریاست کی میزبانی میں ہونے والی اس ایکسپو میں اسرائیلی پویلین عرب عوام تک پہنچنے اور ان کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا ایک نادر موقع ہو گا۔

Published: undefined

اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے دبئی ایکسپو 2020 کے لیے خصوصی اہلکار ایلازار کوہن Elazar Cohen کے بقول، ''ہمارے لیے ایک اور اضافی موقع عرب اور مسلمان وزٹرز بھی ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان عوامی سطح پر ابھی تک انتہائی محتاط روابط ہیں مگر ساتھ ہی اسرائیلی کھلاڑیوں کو اب بتدریج خلیجی ممالک میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دی جانے لگی ہے۔

Published: undefined

دبئی ایکسپو 2020 میں اسرائیلی پویلین کو ڈیزائن کرنے والے تل ابیب کے ماہر تعمیرات ڈیوڈ کنافو کے مطابق یہ ایکسپو ''ایسی ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان ملاقات کا ایک نادر موقع ہو گا جو عام طور پر آپس میں نہیں ملتے۔‘‘

Published: undefined

اس پویلین کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خطے کے ساتھ اسرائیلی لگاؤ کے اظہار کے ساتھ ساتھ اس یہودی ریاست کی طرف سے اپنے عرب ہمسایوں کے ساتھ کھلے پن کی خواہش کا اظہار ہو سکے۔ کنافو کے بقول، ''یہ پویلین دراصل ایک کھلی جگہ ہے ۔۔۔ ایک ڈرائنگ روم کی طرح جس میں ایکسپو کے سیر کے لیے آنے والے مہمانوں کی میزبانی کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

اس پویلین کی تصوراتی ویڈیوز میں سیڑھیاں دکھائی گئی ہیں جو ریت کے ایک ٹیلے کی طرف جا رہی ہیں۔ یہ دراصل ایک ایسے پویلین کی نمائندگی ہے ''جس کی نہ کوئی دیوار ہے اور نہ کوئی سرحد‘‘ جبکہ سیڑھیوں کے ساتھ ساتھ ایل ای ڈی اسکرین پر اسرائیلی معاشرے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔

Published: undefined

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق اسرائیلی ایکسپو پویلین ''عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف مسلسل بہتری‘‘ کا اظہار ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined