سماج

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی سڑک پر، گرفتاری جھاڑیوں کے پیچھے سے

جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں پولیس ایک سڑک پر ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کے مرتکب ایک ڈرائیور کو کافی دور تک پیچھا کرنے کے بعد جھاڑیوں کے پیچھے سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی سڑک پر، گرفتاری جھاڑیوں کے پیچھے سے
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی سڑک پر، گرفتاری جھاڑیوں کے پیچھے سے 

نارتھ رائن ویسٹ فیلیا جرمنی کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور یہ واقعہ اسی صوبے کے شہر رَیکلِنگ ہاؤزن میں جمعرات بائیس ستمبر کی صبح پیش آیا۔ پولیس اہلکار حسب معمول اس شہر کے ایک چوراہے پر ٹریفک کے سرخ سگنل پر نہ رکنے والے ڈرائیوروں کو پکڑنے کے لیے کچھ ہی دور اپنی گاڑی میں تاک لگائے بیٹھے تھے۔

Published: undefined

اسی دوران ایک ڈرائیور نے اس چوک میں ٹریفک کی ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی کی، تو پولیس اہلکار اس کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے نکل پڑے۔ ڈرائیور کو اندازہ ہوا کہ اس کا پیچھا کیا جا رہا ہے، تو اس نے اپنی گاڑی کی رفتار اور بڑھا دی اور کافی دور تک پولیس کے ہاتھ آ جانے سے بچا رہا۔

Published: undefined

اس دوران پولیس نے اپنی گاڑی پر نصب نیلی لائٹیں بھی روشن کر دیں اور سائرن بھی بجانا شروع کر دیا، مگر پولیس سے بچنے کی کوشش میں 29 سالہ ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے گاڑی چلاتا رہا۔

Published: undefined

کافی حد تک فلمی نوعیت کا نظر آنے والے اس منظر کے دوران دو راہ گیر بھی فرار کی کوشش کرنے والے اس ڈرائیور کی گاڑی کی زد میں آتے آتے رہ گئے۔

Published: undefined

ملزم کی بدقسمتی اس وقت شروع ہوئی جب وہ سڑک، جس پر وہ گاڑی دوڑا رہا تھا، بہت دور جا کر ختم ہو گئی اور آگے دیہی علاقے کا ایک کچا رستہ تھا یا بہت سے کھیت۔ ملزم نے اپنی گاڑی اسی راستے پر روکی اور جا کر ایک کھیت کے کنارے جھاڑیوں کے پیچھے چھپ گیا۔

Published: undefined

چند ہی لمحے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو کچے راستے پر کھڑی گاڑی دیکھ کر جھاڑیوں کے پیچھے چھپے ملزم کو گرفتار کر لینا کوئی مسئلہ نہ بنا۔ پولیس اہلکاروں کو حیرانی البتہ اس بات پر ہوئی کہ ملزم کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔

Published: undefined

اب ملزم اور اس کی گاڑی دونوں پولیس کے قبضے میں ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined