چوبیس سالہ ولسن کیلیفورنیا کی ٹرینیٹی کاؤنٹی میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے پالتو کتے ایوا کے ساتھ قریبی پہاڑی علاقے میں سیر کر رہی تھیں جب ایک شیر نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس شیر نے ولسن کے کندھے کو زخمی کر دیا۔ ولسن کا کہنا ہے، ''میں چلائی اور میں نے اپنے کتے ایوا کو پکارا، وہ فوراﹰ دوڑتی ہوئی آئی اور اس نے بہت زور سے اس شیر پر حملہ کر دیا۔‘‘ اس مادہ کتے کا وزن 25 کلو گرام ہے۔ اس کا حجم شیر سے کافی کم تھا لیکن اس کے باوجود وہ بھرپور انداز میں شیر سے لڑی۔
Published: undefined
ولسن کہتی ہیں، ''ان دونوں نے کچھ سیکنڈز لڑائی کی اور پھر میں نے ایوا کی رونے کی آوازیں سنی۔‘‘ ولسن کہتی ہیں کہ یہ شیر ایوا کو کسی صورت نہیں چھوڑ رہا تھا۔ ولسن نے اس شیر پر پتھر مارے لیکن پھر بھی وہ ایوا کو نہیں چھوڑ رہا تھا۔ ولسن پھر اپنی گاڑی کی طرف بھاگیں۔ انہوں نے گاڑی میں موجود لوہے کی سلاخ نکالی اور مدد کے لیے سٹرک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا۔ اس گاڑی میں سوار خاتون نے ایوا کے ساتھ مل کر اس شیر کوڈنڈے سے مارنا شروع کیا۔ اور پھر اس کی آنکھوں میں کالی مرچوں کا سپرے کر دیا۔ جس کے بعد شیر نے شدید زخمی کتے کو چھوڑ دیا اور وہ بھاگ گیا۔
Published: undefined
اس حملے میں ولسن کے کتے کو شدید زخم آئے اور ہسپتال میں ایوا کا علاج جاری ہے۔ ولسن کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا پالتو جانور اس قدر وفادار ہو گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined