یورپی یونین کی صدارت نے بتایا کہ یونین کی 27 رکن ملکوں کے سفراء مہاجرت سے متعلق پالیسی میں اصلاحات کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئے۔ یورپی یونین کے موجودہ صدر اسپین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا،" یورپی یونین کے سفراء نے مہاجرت اور پناہ کے سلسلے میں بحران اور غیر متوقع طورپر پیدا ہوجانے والی صورت حال سے نمٹنے کے ضابطوں پر ایک معاہدہ کیا ہے۔
Published: undefined
یہ معاہدہ رکن ممالک اور یورپی پالیمان کے درمیان مزید مذاکرات کی بنیاد بنے گا۔ ان اقدامات پر اگلے سال ووٹنگ کا امکان ہے۔ اٹلی اور جرمنی نے بحیرہ روم میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کو بچانے والی خیراتی تنظیموں (این جی اوز) کے حوالے سے اختلاف دور ہو جانے کے بعد سفیروں نے برسلز میں بات چیت کی۔
Published: undefined
یورپی یونین کے ممالک نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی بڑی تعداد میں آمد کی صورت میں بلاک ہم آہنگی سے کام کرے گا۔ قومی رہنما غیر قانونی نقل مکانی پر بات چیت کے لیے جمعرات اور جمعے کو ہسپانوی شہر غرناطہ میں ملاقات کرنے والے ہیں۔
Published: undefined
اس معاہدے کا مقصد یورپی یونین کی دیگر ریاستوں میں آمد کو منتقل کرکے اٹلی اور یونان جیسے ممالک، جہاں تارکین وطن بڑی تعداد میں آتے ہیں، پر دباو کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ اگر اس پر عمل درآمد ہو جاتا ہے تو اس معاہدے کے تحت ایسے ممالک کو ادائیگی کرنی ہوگی جو پناہ کے متلاشیوں کی میزبانی سے انکار کرتے ہیں اور انہیں دوسرے ممالک میں بھیج دیتے ہیں۔
Published: undefined
یورپی کمیشن کی صدر ارژولا فان ڈیئر لائن نے اس معاہدے کی تعریف کی اور اسے "گیم چینجر" قرار دیا۔ انہوں نے کہا،"اس مینڈیٹ کے ختم ہونے سے پہلے ہی ہم متحد ہوکر اس معاہدے کو پورا کرسکتے ہیں۔" سویڈن کی مہاجرت کی وزیر مایا مالمر اسٹینرگارڈ نے کہا،"مجھے خوشی ہے کہ رکن ممالک نے اب بحران کو حل کرنے کے ضابطوں پر اتفاق کرلیا ہے، جو کہ حجرت اور پناہ گزین معاہدے کے معمے کا ایک اہم جز ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اب ہم کونسل، کمیشن اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ "یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر قانون کو یقینی بنانے اور مہاجرین کے بہاو کو کم کرنے کے لیے اس معاہدے کا حصول ضروری ہے۔"
Published: undefined
ہسپانوی وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے مارلاسکا نے کہا،"آج ہم نے یورپی یونین کے مستقبل کے لیے ایک اہم مسئلے پر ایک بہت بڑے اقدام کو آگے بڑھایا ہے۔ آج کے معاہدے کے ساتھ اب ہم اس سیمسٹر کے اختتام تک یورپی پارلیمنٹ میں سیاسی پناہ اور ہجرت کے متعلق مکمل معاہدے پر پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined