سماج

محبت بھرے تعلق اور رشتے کو شدید نقصان پہنچانے والی بیماری

ڈپریشن جیون ساتھیوں کو نفسیاتی طور پر توڑ سکتا ہے۔ اس عارضے کے شکار جیون ساتھی کیساتھ زندگی گزارنا نہایت کٹھن ہوتا ہے۔ ایسی پارٹنرشپ کو ٹوٹنے یا بکھرنے سے بچانے کے لیے کیا طریقہ کار اپنانا چاہیے؟

محبت بھرے تعلق اور رشتے کو شدید نقصان پہنچانے والی بیماری
محبت بھرے تعلق اور رشتے کو شدید نقصان پہنچانے والی بیماری 

اشٹیفانی کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ اُن کے پیٹ میں ایک ایسا بلیک ہول یا سیاہ سوراخ ہے جو اُن کی تمام تر توانائی کو چوس لیتا ہے اور کبھی کھی ایسا بھی محسوس ہوتا ہے جیسے کہ معدے کے اندر سیسے جیسی کوئی دھات موجود ہو۔ اشٹیفانی بچپن ہی سے ڈپرشن کا شکار رہی ہیں۔ اُن کا منگیتر فلوریان پوری توجہ سے اُن کی بات سنتا ہے ، جب وہ اپنے اس نفسیاتی عارضے کے بارے میں بات کرتی ہے۔ اشٹیفانی کی ڈپریشن کی بیماری نے فلوریان کو بھی بہت متاثر کیا ہے اور وہ خود بھی کسی حد تک اس عارضے کا شکار ہو گئے اور اُنہیں پہلے تو خُود اپنی اس بیماری سے نمٹنے کے طریقے سیکھنا پڑے۔

Published: undefined

اشٹیفانی کو اپنے اس عارضے کا کافی عرصے سے علم ہے۔ فلوریان سے تعلق قائم کرتے ہی اشٹیفانی نے انہیں اپنے اس مسئلے سے آگاہ کیا۔ یہ دونوں جرمن شہر ڈارمشٹڈ میں اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی مں بیٹھ کر پُر سکون انداز میں ایک دوسرے سے اس بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ اشٹیفانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس عارضے کو چھپانے کی بجائے اس پر ہمیشہ کھُل کر بات کرتی ہیں۔ یہی وجہ وہے کہ ان کےساتھی فلوریان بہت جلدی ان حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہوگئے۔

Published: undefined

رشتہ داروں کے لیے ایک چیلنج

ڈپریشن کے شکار مریضوں کے رشتے داروں، خاندان والوں، دوست احباب اور شریک حیات کے لیے اس صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے اپنے تعلق کو قائم رکھنا اور اپنے رشتے کو خوش اسلوبی سے برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ خاص طور سے اس امر کا اندازہ لگانا کہ ان کا ساتھی ڈپریشن کے کس مرحلے میں ہے، ایک پہیلی سے کم نہیں۔ فلوریان کا کہنا ہے،'' یہ صورتحال مجھے شدید دباؤ کا شکار کر دیتی ہے۔‘‘ جب فلوریان دیکھتے ہیں کہ ان کی پارٹنر ڈپریشن کا شکار ہے تو وہ خاص طور سے اُنہیں اپنے آپ سے قریب کرتےہیں، گلے لگاتے ہیں، اُن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ اشٹیفانی فلوریان کی طرف دیکھتے ہوئے کہتی ہیں،''یہ واقعی میری بہت بڑی مدد ہوتی ہے۔‘‘ اُدھر فلوریان کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے شکار ساتھی کیساتھ ز ندگی گزارنے کے لیے بہت حوصلہ اور طاقت درکار ہوتی ہے۔ فلوریان کے بقول صحت مند ساتھی کو خود کو بھی اس سیاہ گڑھے میں گرنے سے بچانا ہوتا ہے ساتھ ہی اپنے ساتھی کی نفسیاتی کیفیت کا خیال کرتے ہوئے اُس کی مدد کرنے کی قوت پیدا کرنا ہوتی ہے۔

Published: undefined

بہت کم لوگ اس چیلنج سے نمٹ پاتے ہیں

نا اُمید، پژمردہ اور ڈپریشن کے شکار ساتھی کیساتھ وقت گزارنا آسان نہیں ہوتا۔ انہیں ڈپریشن سے نکالنے کی کوششوں میں زیادہ تر افراد کی توانائی ختم اور ہمت جواب دے دیتی ہے۔ 2018 ء میں ڈپریشن کے شکار افراد کی نجی زندگی کے بارے میں کروائے گئے ایک سروے میں حصہ لینے والے افراد میں 73 فیصد اپنے جیون ساتھی کی اس بیماری کے تئیں خود کو مجرم یا اس کا قصور وار سمجھنے لگتے ہیں۔ اسی مطالعے سے یہ انکشاف بھی ہوا کہ 84 فیصد مریض اپنے ڈپریشن کے مرض کے دوران سماجی زندگی ترک کر دیتے ہیں۔ لوگوں سے گھلنا ملنا، ان کیساتھ وقت گزارنا نہیں چاہتے۔

Published: undefined

ڈپریشن کی علامات

افسردگی یا پژ مُردگی کے عالم میں زیادہ تر افراد کا موڈ بہت خراب رہتا ہے، یہ کسی چیز میں دلچسپی نہیں لیتے اور سماجی تعلقات سے دستبرادار ہو جاتے ہیں اور یہ سب کچھ ان کی بیماری کی وجہ سے ہوتاہے۔ اس بیماری کی ایک علامت کا تعلق فیصلہ کرنے کی صلاحیت ختم ہونے سے بھی ہے۔ اشٹیفانی کے لیے یہ جاننا ضروری تھا کہ یہ اُن کی بیماری کی ایک علامت ہے یا کردار کی کمزوری۔

Published: undefined

ڈپریشن کی علامات رشتے یا پارٹنرشپ پر زبردست طریقے سے اثرا انداز ہوتی ہیں۔ اس کا سامنا کرنا اور اس سے کامیابی سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ طاقت اور صبر و استقلال کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہر نفسیات کرسٹینے رومل کلوگے لائپزگ یونیورسٹی میں نفسیاتی کلینک کی سربراہ ہیں۔ وہ کہتی ہیں،''ڈپریشن کے مریضوں کے ساتھی یا رشتے داروں کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنا ہر طریقے سے خیال رکھیں اور اپنی برداشت کی حدوں کو پہنچنے کے مرحلے سے پہلے ہی یہ دیکھیں اور سوچیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے۔‘‘ وہ کہتی ہیں کہ ایسے رشتے یا تعلقات اکثر و بیشتر علیحدگی کی صورت میں انجام کو پہنچتے ہیں۔ کرسٹینے رومل کلوگے کے بقول،'' علیحدگی کوئی معمولی بات نہیں۔ ڈپریشن یا افسردگی کے مرحلے میں بہتر ہے کہ کوئی دور رس فیصلہ نہ کریں کیونکہ ڈپریشن کے دوران انسان کو ہر چیز مختلف نظر آتی ہے وہ چیزوں کو بالکل الگ انداز سے دیکھتا ہے بہت ہی منفی سوچ کے ساتھ ۔‘‘

Published: undefined

ماہر نفسیات کلوگے تاہم کہتی ہیں کہ ڈپریشن کی کیفیت ختم ہونے کے بعد ہر چیز مختلف نظر آنے اور محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس لیے کوئی بھی اہم فیصلہ ڈپریشن کے اثر میں آکر نہیں کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

ایک نئی زندگی دو زندگیوں کو بچانے کا سب بن سکتی ہے

اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد کے باہمی تعلقات پر بہت مثبت اثرات ایک نئی زندگی کی نوید کیساتھ رونما ہوتے ہیں۔ ایسے جوڑے جن میں سے کسی ایک ساتھی یا دونوں کو ڈپریشن کا سامنا ہو جب انہیں اپنی اولاد کی آمد کی خبر ملتی ہے تو یہ ان کی زندگیوں میں بہت ہی مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتی ہے۔ بچے کی توقع ایک عورت کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اسی طرح مرد کے لیے بھی ناامیدی اور پژمردگی یا اداسی کو دور کرنے کا ایک بڑا ذریعہ اولاد کے دنیا میں آنے کی خبر بنتی ہے۔ اشٹیفانی حاملہ ہیں۔ اب ان کی اور ان کے پارٹنر کی زندگی یکسر بدلتی نظر آ رہی ہے۔ ''جرمن ڈپریشن ایڈ‘‘ کے ایک سروے سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ ڈپریشن کی صورتحال سے اگر صحیح طریقے سے نمٹا جائے تو یہ مرد اور عورت کو قریب لانے اور ان کے تعلق کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اشٹیفانی کہتی ہے،'' مجھے فلوریان سے بہت تقویت ملی ہے کیونکہ ہم متفقہ طور پر اس بیماری سے نمٹنے کے طریقوں پر چلتے رہے۔ افسردگی یا ڈپریشن نے جہاں مجھے بہت نقصان پہنچایا وہیں مجھے اس سے بہت طاقت بھی ملی۔ اس نے مجھے مضبوط بھی بنایا۔‘‘ اب اس کی سب سے بڑی وجہ ان کی زندگی میں آنے والی اتنی بڑی خوشی بھی ہے۔ اب اشٹیفانی اور فلوریان ایک دوسرے کو یاد دلاتے ہیں کہ ان کا سانجھا کیا ہے۔ وہ کون سی نعمت ہے جو ان دونوں کی سانجھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined