سماج

ڈنمارک و نیدرلینڈ کا یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا فیصلہ

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ڈنمارک اور نیدرلینڈ کی طرف سے اپنے ملک کو امریکی ساختہ ایف سولہ جنگی طیارے فراہم کرنے کے 'تاریخی' فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سے یوکرین کی 'فضائی ڈھال مضبوط تر' ہو گی۔

ڈنمارک و نیدرلینڈ کا یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا فیصلہ
ڈنمارک و نیدرلینڈ کا یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا فیصلہ 

ڈنمارک اور نیدرلینڈ نے اعلی درجے کے امریکی ساختہ جنگی طیارے ایف سولہ فراہم کرنے کا یہ فیصلہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ان ملکوں کے دارالحکومتوں کے دورے کے دوران کیا۔ زیلنسکی گزشتہ کئی مہینوں سے جدید جنگی طیارے فراہم کرنے کی درخواست کر رہے تھے تاکہ یوکرین کے مشرق میں روسی فورسز کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرنے والی یوکرینی فوج مضبوط ہو سکے۔

Published: undefined

ڈنمارک اور نیدر لینڈ کی حکومتوں کی جانب سے ایف سولہ جنگی طیارے فراہم کرنے کے اعلان کے بعد صدر زیلنسکی نے اس 'تاریخی' فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ اتوار کے روز نیدرلینڈ کے اینڈہوون فضائی اڈے کا دورہ کرنے کے بعد کہا، "یہ ہمارے لیے ایک اہم تاریخی، طاقتور اور حوصلہ افزا فیصلہ ہے۔"

Published: undefined

'یوکرین کی فضائی ڈھال مضبوط ہو گی'

وزیر اعظم روٹے کا کہنا تھا کہ ڈچ فضائیہ کے پاس 42 ایف سولہ جنگی طیارے ہیں اور وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد فیصلہ کرے گا کہ کییف کو کتنے ایف سولہ جنگی طیارے فراہم کیے جائیں۔ نیدرلینڈز نے ڈنمارک کے ساتھ مل کر حالیہ مہینوں میں یوکرین کے پائلٹوں کو ایف 16 طیاروں کی تربیت دینے اور بالآخر روس کی فضائی برتری کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لیے جیٹ طیارے مہیا کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کی ہے۔

Published: undefined

زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا: ”ہم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بنیادی مسئلہ یوکرین کے لیے ایف 16 ہے تاکہ ہمارے لوگوں کو روسی دہشت گردی سے بچایا جا سکے"۔ زیلنسکی نے بعد میں ڈنمارک کے اسکارئڈسٹرپ فضائی اڈے کا بھی دورہ کیا جہاں ڈینش وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے ان کا خیرمقدم کیا۔

Published: undefined

ڈینش وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ، "ہم سب کو معلوم ہے کہ آپ کو مزید ضرورت ہے اور اسی لیے آج ہم نے اعلان کیا ہے کہ ہم 19 ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین کو عطیہ کریں گے۔ "انہوں نے بتایا کہ چھ جنگی طیارے اسی سال کے اواخر تک، آٹھ اگلے سال اور پانچ 2025 میں فراہم کیے جائیں گے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ "یہ ہمارے لیے ایک بہت ہی طاقت ور مدد ہے اور تربیتی پروگرام پہلے ہی شروع ہو رہے ہیں۔"

Published: undefined

یوکرینی صدر کا کہنا تھاکہ "ہم، یوکرین کے لیے مزید نتائج حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ خاص طورپر آج ہم نے تربیتی مشن میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین کی فضائی ڈھال مضبوط ہوتی جارہی ہے۔"

Published: undefined

روس کا ردعمل

روس یوکرین کو جنگی طیارے فراہم کرنے کے مطالبے کو منظور کرنے کی صورت میں پہلے ہی وارننگ دے چکا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے حالیہ پیش رفت کے بعد کہا کہ ماسکو ایف سولہ جنگی طیاروں کو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کی وجہ سے اس کی فراہمی کو ایک "جوہری خطرہ" سمجھے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ واشنگٹن نے جمعے کے روز ایف سولہ کی منتقلی کا اعلان کیا تھا اور یوکرین کے پائلٹوں کی تربیت اسی ماہ شروع ہونے والی ہے، جس کے بعد سن 2024 کے اوائل میں یوکرین کو جنگی طیاروں کی فراہمی شروع ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

یوکرین کے وزیر دفاع اولیکزی ریزنیکوف نے اتوار کے روز کہا کہ یوکرینی پائلٹوں کی تربیت شروع ہوگئی ہے لیکن ان کی تربیت مکمل ہونے میں چھ ماہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ابھی انجینئرو ں اور میکانکس کو بھی تربیت دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined