امریکی فوج نے بتایا ہے کہ اسے ریاست جنوبی کیرولائنا کے ساحل سے لاپتہ ہونے والے اسٹیلتھ جنگی طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ فوجی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا، ’’کمیونٹی کے ارکان کو اس علاقے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ امدادی ٹیم طیارے کے ملبے والے علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف ہے۔‘‘
Published: undefined
اس بیان کے مطابق جوائنٹ بیس چارلسٹن نے مقامی حکام کے ساتھ قریبی ہم آہنگی سے کام کرتے ہوئے ولیمزبرگ کاؤنٹی کے ایک میدان میں اس طیارے کے ملبے کا پتہ چلا لیا ہے۔
Published: undefined
اتوار کی سہ پہر ایک نامعلوم تکنیکی خرابی کے بعد اس طیارے کے پائلٹ نے خود کو اس ہوائی جہاز سے ایجیکٹ کر لیا تھا اور یوں امریکی فوج نے 80 ملین ڈالر مالیت کے اپنے اس اسٹیلتھ طیارے سے اپنا رابطہ کھو دیا تھا۔
Published: undefined
حکام نے بعد میں لاپتہ طیارے کی تلاش میں مدد کے لیے عوام سے بھی رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس کی تلاش میں مدد کریں۔
Published: undefined
ایسے ایف 35 جنگی طیارے امریکی دفاعی کنٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن بناتی ہے اور اس طرز کے جنگی ہوائی جہازوں کو دنیا کے جدید ترین فوجی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایف 35 دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا اور مہنگا پروگرام ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula