سماج

زلزلے کی تباہ کاریاں: ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہزار سے بڑھ گئی

ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ہونے والی تباہی کی ہولناکی وقت کے ساتھ ساتھ وا ہو رہی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

زلزلے کی تباہ کاریاں: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار سے بڑھ گئی
زلزلے کی تباہ کاریاں: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار سے بڑھ گئی 

ترکی کی ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداے (اے ایف اے ڈی) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6,957 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعدد 38 ہزار ہے۔ واضح رہے مختلف خبروں کے مطابق یہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس اتھارٹی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 96 ہزار امدادی کارکن تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ ان میں دیگر ممالک سے آنے والی امدادی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ترک نائب صدر فوات اوکتائے نے بتایا تھا کہ ترکی میں زلزلے سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد 5,894 ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہے جبکہ ملک میں 5800 کے قریب عمارتیں زمین بوس ہوئی ہیں۔ ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں میں پیر چھ فروری کو آنے والے انتہائی طاقتور زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Published: undefined

شام میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے زائد

ادھر ترکی کی ہمسایہ ملک شام میں اس زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شامی وزارت صحت اور امدادی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق حکومتی اور اور باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,270 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

عالمی برادی امدادی کاموں میں شریک

اس زلزلے کے فوری بعد یورپی یونین، مسلم ممالک اور دنیا بھر سے ترکی اور شام میں امدادی کاموں کے لیے مدد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تعمیراتی انجینیئر، فوجی، طبی عملہ اور تلاش کے کاموں کے ماہرین افراد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد کے لیے ان دونوں ممالک میں پہنچ رہے ہیں۔ انہیں اس کام میں مدد کے لیے خصوصی تربیت یافتہ کتوں اور دیگر جدید آلات کی مدد بھی حاصل ہے۔

Published: undefined

یورپی یونین کی طرف سے نہ صرف امدادی ٹیمیں ان دونوں ممالک میں بھیجی گئی ہیں بلکہ اس بلاک کوپرنیکس سیٹلائٹ سسٹم کو بھی ایمرجنسی کاموں میں مدد کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کی طرف سے قریب 100 فائر فائٹر اور عمارتی ڈھانچوں سے متعلق انجینئرز کو امدادی کاموں میں مدد کے لیے ترکی بھیجا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ چھ خصوصی تربیت یافتہ کتے بھی ان امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ترکی بھیجے گئے ہیں۔

Published: undefined

جرمنی کی سول پروٹیکشن ایجنسی (ٹی ایچ ڈبلیو) کی طرف سے 50 رکنی ایک ٹیم آج گزشتہ روز ترکی بھیجی گئی۔ یہ ٹیم شامی سرحد کے قریب کیریخان کے علاقے میں ایمرجنسی جنریٹرز اور پانی صاف کرنے کے آلات نصب کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ٹینٹ، کمبل دیگر ضروری ساز وسامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پاکستان نے بھی ایک ہوائی جہاز میں ایمرجنسی سپلائیز بھیجی ہیں جبکہ ایک اور فلائٹ میں تلاش اور بچاؤ کی ماہر ایک 50 رکنی ٹیم کو ترکی بھیجا ہے۔ پاکستان نے آج بدھ کے روز سے امدادی ساز وسامان سے بھری فلائٹس ترکی اور شام روزانہ کی بنیاد پر بھیجنے کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined