سماج

ویانا: گرجا گھروں پر حملے کا خطرہ، پولیس نے گشت میں اضافہ کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ویانا میں "اسلامی شدت پسندانہ مقاصد" کے لیے ایک حملے کی منصوبہ بندی کے اشارے ملے ہیں لیکن اس سے متعلق مزید معلومات ابھی دستیاب نہیں۔

ویانا: گرجا گھروں پر حملے کا خطرہ، پولیس نے گشت میں اضافہ کر دیا
ویانا: گرجا گھروں پر حملے کا خطرہ، پولیس نے گشت میں اضافہ کر دیا 

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کی پولیس نے بدھ کے روز شہریوں کو مطلع کیا کہ گرجا گھروں پر حملے کے خطرات کے پیش نظر شہر میں بطور حفاظتی اقدام گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو ویانا میں "اسلامی شدت پسندانہ مقاصد" کے لیے ایک حملے کی منصوبہ بندی کے اشارے ملے ہیں اور اس لیے "اس وقت آپ بڑی تعداد میں پولیس والوں کو خاص آلات کے ساتھ گشت کرتے ہوئے دیکھیں گے۔"

Published: undefined

پولیس کے ترجمان مارکس ڈیٹرش نے ریڈیو وین کو اس حوالے سے بتایا کہ گشت پر مامور اہلکاروں کو بولٹ پروف ہیلمٹ اور واسکٹ کے علاوہ اسالٹ رائفلیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کو شہر میں نگرانی اور سڑکوں پر رواں ٹریفک کی چیکنگ کا ذمہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گرجا گھروں پر حملے کا ممکنہ خطرہ "نان اسپیسفک" ہے، یعنی اس سے متعلق تمام معلومات فی الحال دستیاب نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ خطرے کو ٹالنے کے لیے گشت بڑھانا ایک عام حفاظتی اقدام ہے۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ شہری پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز اور تصاویر اور اس کاروائی سے متعلق افواہیں نہ پھیلائیں۔

Published: undefined

پولیس نے اپنے بیان مین کہا اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ اضافی سکیورٹی کے اقدامات شہر میں کب تک نافذ رہیں گے۔ اس بارے میں ویانا کی آرچ ڈائیوسیز کے ترجمان مائیکل پرولر نے خبر رساں ادارے دی اسوسی ایٹڈ پریس کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ایسا نہیں لگتا کہ اس ممکنہ حملے کا مرکزی نشانہ کیتھولک گرجا گھر ہوں گے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا، "ایسا نہیں لگتا کہ اس سے ہم بنیادی طور پر متاثر ہوں گے۔ پولیس نے ہمیں اس خطرے کے بارے میں مطلع کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ کیتھولکس کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ فی الحال ویانا کی آرچ ڈئیوسیز میں عوام کے لیے تمام گرجا گھروں کو کھلا رکھنے اور چرچ سروسز کو طے شدہ طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اس ممکنہ حملے میں شامی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مسیحی باشندوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined