سماج

کروشیا نے یورو کو اپنی کرنسی کے طور پر اپنا لیا

یورپی یونین کا سب سے نیا رکن بننے کے تقریباً نو برس بعد کروشیا نے بھی یورپی یونین کی مشترکہ کرنسی یورو کو اپنا لیا ہے۔ جب کہ یکم جنوری سے وہ یورپ کے ویزا فری علاقے،شینگین زون میں بھی شامل ہو گیا ہے۔

کروشیا نے یورو کو اپنی کرنسی کے طور پر اپنا لیا
کروشیا نے یورو کو اپنی کرنسی کے طور پر اپنا لیا 

حکام کا کہنا ہے کہ 31 برس قبل یوگوسلاویہ کی تقسیم کے نتیجے میں ایک آزاد ملک کے طور پر وجود میں آنے والے اس ملک کے لیے اس پیش رفت کو ایک تاریخی اقدام کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ کروشیا کی آبادی صرف 40لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

Published: undefined

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورو کو اپنانے سے کروشیا کو بہت سارے اقتصادی فائدے ہوں گے کیونکہ یورپی یونین کے 19دیگر ممالک اور یورپی سینٹرل بینک اسی کرنسی کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کا ایک دوسرا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ یورو زون میں اس وقت رہنے والی 340 ملین آبادی کو کروشیائی کرنسی کونا کے لیے یورو کو تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنے شاندار اور دلفریب ساحلی علاقوں کے لیے مشہور کروشیا کا بلاروک ٹوک سفر کرسکیں گے۔

Published: undefined

کروشیائی وزیر اعظم آندریز پلین کووچ نے گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا،"یوروپی یونین میں رکنیت کے دس برس بعد ہم تاریخ میں واحد ملک بننے جا رہے ہیں جو اپنی پسند اور مرضی سے شینگین اور یورو زون میں بیک وقت ایک ہی دن شامل ہو رہا ہے۔"

Published: undefined

کروشیائی وزیر اعظم کا کہنا تھا، "کچھ ملکوں نے مختصر وقفے کے بعد یکے بعد دیگر یہ دونوں اہداف حاصل کیے لیکن ایسا کوئی بھی ملک نہیں ہے جس نے ایک ہی وقت میں یہ دونوں چیزیں حاصل کی ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ ''اس سے ہماری معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔"

Published: undefined

لیکن ہر کوئی خوش نہیں ہے

تاہم ان تبدیلیوں سے تمام کروشیائی خوش نہیں ہیں۔ انہیں بالخصوص ملک کی موجودہ کرنسی کے مرحلہ وار ختم ہونے سے زیادہ مسرت نہیں ہے۔ کچھ لوگ تو کروشیائی کرنسی کونا سے جذباتی لگاو رکھتے ہیں۔ اس کرنسی کو سابقہ یوگوسلاویہ سے الگ ہونے اور 1991-95 کی جنگ کے بعد ملک کی مالیاتی خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

Published: undefined

کروشیائی حکومت کی فورسز اور سرب کنٹرول والے یوگوسلاویہ کی فوج سے وفاداری رکھنے والوں کے درمیان ہونے والی جنگ میں حصہ لے چکے ولادی سلاف ستودار کہتے ہیں، "کونا کروشیا کی آزادی کی علامت ہے۔ ہم سب کو اس سے دلی لگاو ہے اس لیے اسے ختم ہوتے ہوئے دیکھنا ایک تکلیف دہ امر ہے۔" انہوں نے تاہم کہا کہ، "ہم کیا کرسکتے ہیں۔ یہی زندگی ہے اور زندگی بہر حال چلتی رہتی ہے۔"

Published: undefined

زغریب کی رہائشی اسٹیلا روزو اس سے متفق ہیں۔ وہ کہتی ہیں،"یہ قدرے مایوس کن ہے کہ اب ہم کونا کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک منفرد چیز تھی۔ لیکن عملی لحاظ سے (کرنسی کی تبدیلی) سے مجھے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔"

Published: undefined

تبدیلی تقریباً مکمل

کروشیا نے سن 2013 میں یورپی یونین میں شمولیت اختیار کی تھی اوراسے سب سے نئے رکن کے طورپر یونین میں شامل کیا گیا تھا۔ یورو کو اپنانے کے لیے کروشیا کو سخت اقتصادی شرائط پر عمل کرنا ہوگا جس میں ایک مستحکم ایکسچینج ریٹ، افراط زر پر کنٹرول اور ٹھوس عوامی اخراجات شامل ہیں۔

Published: undefined

جولائی میں یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کی جانب سے کروشیا کو یورو زون میں شامل کرنے کی ہری جھنڈی مل جانے کے بعد سے ملک کے مرکزی بینک نے وسیع تر تیاریاں شروع کردی تھیں۔ کروشیئن نیشنل بینک کے کیش ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر تھیہومیر میوریک نے بتایا، "ہم نے (یورو) بینک نوٹو ں کو موجودہ ضرورت اور اگلے سال کی ضرورتوں کے لحاظ سے یقینی بنایا ہے اور ہم نے 600 ملین ضروری سکّے ٹکسالوں میں ڈھال لیے ہیں۔ سکے ڈھالنے کا تقریباً93فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔"

Published: undefined

انہو ں نے مزید بتایا کہ "وسط اگست سے نومبر کے اواخر تک کونا کے لین دین میں 12ارب کی گراوٹ آئی ہے جو کہ تقریباً 1.7ارب یور و کے برابر ہے۔ اس لیے اب ہمارے پاس صرف دو تہائی یا تقریباً 22 بلین کونا ہی مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔" اگلے صرف 14دنوں تک ہی کروشیائی کونا اور یورو نقد ادائیگیوں کے لیے دہرے استعمال میں رہیں گے۔ لیکن بعد میں انہیں صرف یورو میں ہی لین دین کرنی ہوگی۔

Published: undefined

لوگ جلد ہی اس تبدیلی کے عادی ہوجائیں گے

میورک کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ ایک نئی قومی کرنسی کو اپنانا ایک "بڑا مالیاتی اصلاح اور بڑے پیمانے کا لاجسٹک عمل ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ ہم ایک نئی کرنسی اپنانے جا رہے ہیں اور واضح طورپر اس کی وجہ سے ابتدائی دو تین ہفتوں کے دوران نقد ادائیگیوں میں کچھ پریشانیاں پیش آسکتی ہیں لیکن جلد ہی تمام چیزیں معمول پر آجائیں گی۔"

Published: undefined

کونا کی جگہ یورو کو کرنسی کے طورپر اپنانے کے تناظر میں حکومت نے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری مہم شروع کی ہے۔ تمام کروشیائی شہریوں کو اس حوالے سے ایک ہدایت نامہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک کروشیائی اوپیرا گلوکارہ ایوانیکا بولجوکووک کا کہنا تھا، " میں سمجھتی ہوں کہ یہ تبدیلی بڑی آسانی سے ہوجائے گی کیونکہ ہم پہلے بھی یورو استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہم یورو سے کونا کو تبدیل کرتے رہے ہیں اور ہمارے بچت کھاتے بھی یورو میں ہیں۔" انہوں نے کہا کہ"ہم جلد ہی یورو کے بھی اسی طرح عادی ہوجائیں گے جیسا کہ دیگر تبدیلیوں کے عادی ہوچکے ہیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined