سماج

ایئر انڈیا کوغیر مہذب ہیئر اسٹائل والے کیبن کریو نہیں چاہئے!

بھارتی ایئرلائن کے اخلاقی آداب کے نئے قوانین پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سکھ ملازمین کو چھوڑ کر دیگر مذاہب کے ماننے والے افراد کو داڑھی رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔

ایئر انڈیا کے کیبن کریو کے لیے نئے ضابطے پر تنازعہ
ایئر انڈیا کے کیبن کریو کے لیے نئے ضابطے پر تنازعہ 

بھارتی ایئر لائن،ایئر انڈیا کو اپنے کیبن کریو کے لیے جاری کردہ نئی ہدایات کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ یہ نئے ضابطے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئے تھے۔

Published: undefined

ان سخت ہدایات میں صرف ہیئر اسٹائل کے حوالے سے پانچ صفحات مختص کیے گئے ہیں جب کہ ہدایت نامے کے دیگر حصے میں عملے کے افراد کے لیے ہوٹلوں میں ملبوسات زیب تن کرنے نیز سفر کرنے کے سلسلے میں بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ اور یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔

Published: undefined

نئے قوانین کیا ہیں؟

بھارتی میڈیا میں شائع حکومتی دستاویز کے مطابق کیبن کریو کو اپنے سفید ہوتے بالوں کو باقاعدگی سے رنگنے کے لیے کہا گیا ہے۔ جب کہ گھنگریالے بالوں والے افراد کو اپنے بال سیدھے کروانا لازمی ہوگا۔ نئے ضابطے میں کہا گیا ہے، ''لہردار، گھنگھریالے اور خمیدہ بالوں کو کھلا نہیں رکھنا ہوگا جبکہ جھاڑی نما، بے ترتیب اور غیر مہذب ہیئر اسٹائل کی اجازت نہیں ہو گی۔‘‘

Published: undefined

پیشانی پر گیسو کی لٹ اور سر کے دونوں کناروں پر جھالر نما گیسو رکھنا ممنوع ہو گا۔ نقلی بال اور وگ صرف اسی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جب اس کے لیے کوئی 'طبی وجہ‘ موجود ہو اور اس کے لیے ایئرلائن سے پیشگی اجازت لے لی گئی ہو۔

Published: undefined

ہیئر اسٹائل کے حوالے سے عملے کے لیے نئے ضابطوں کے مطابق ''چوڑی پیشانی والے افراد یا بہت کم بالوں والے افراد کو سامنے کے بالوں کو سائیڈ سویپ کے ساتھ اسٹائل کرنا چاہیے اور اس سے گنجا دکھائی دینے والے سر کے حصے کو ڈھانپنا چاہئے۔‘‘ گنجے ہوتے اور گرتے ہوئے بالوں والے مردوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بال پوری طرح صاف کروالیں اور 'مکمل گنجا‘ دکھائی دیں۔

Published: undefined

نئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ''صاف ستھرا نظر آنے کے لیے سر کو روزانہ منڈوانا ضروری ہے۔‘‘ سکھ ملازمین کو چھوڑ کر دیگر مذاہب کے ماننے والے افراد کو داڑھی رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔ ناک چھدوانے اور بعض قسم کے مذہبی زیورات پہننے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

Published: undefined

نئے ضابطوں کے مطابق ''نئی شادی شدہ خواتین کو لال یا سفید رنگ کی مخصوص چوڑی، مذہبی دھاگے، سیاہ دھاگے نیز کلائی، ایڑی اور بازو ں پر موتیوں کی مالا پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔‘‘ کیبن کریو کا کوئی فرد، بھلے وہ چھٹی پر بھی ہو اگر ایئر انڈیا کے طیارے میں سفر کر رہا ہو تو اسے شارٹ اسکرٹ، ہاٹ پینٹ یا پھٹی ہوئی جینز پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Published: undefined

نئے ضابطے تنازعے کا شکار

ایئر انڈیا کی طرف سے جاری کردہ ان نئے ضابطوں کے بعد آن لائن بحث شروع ہوگئی ہے۔ کچھ صارفین نے ان قوانین کو صنف اور عمر کی بنیاد پر تفریق قرار دیتے ہوئے ان پر نکتہ چینی کی ہے۔ جب کہ بعض نے مذہبی علامات والے زیورات پہننے پر روک لگانے پر اعتراض کیا ہے۔

Published: undefined

ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا کے نامعلوم ذرائع نے نئے قوانین کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے لیے نیا ضابطہ وضع کرنا ضروری تھا۔

Published: undefined

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا، ''ایئر انڈیا ملک کی واحد ایئر لائن ہے جو کئی دہائیوں سے دنیا کی خدمت کر رہی ہے۔ لیکن عملے کی نمائندگی اور امیج بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ اور نئی انتظامیہ مسافروں کے تاثر کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined