سابق اسرائیلی کرنل ڈینی تِرزا کا کہنا ہے کہ ان کی یوزموٹ لمیٹڈ نامی کمپنی ایسے باڈی کیمرے تیار کر رہی ہے، جس کی مدد سے پولیس ہجوم بھی مشتبہ افراد کو فوراﹰ پہچان سکے گی، ''چاہے کسی شخص نے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہو۔‘‘ عمومی طور پر ایسے کیمروں کا استعمال پولیس اہلکار کرتے ہیں۔ یہ کیمرے ان کی وردی پر لگے ہوتے ہیں، جو کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے عمل کو ریکارڈ کرتے ہیں تاکہ بعد ازاں اس ویڈیو کی مدد سے شواہد کو پرکھا بھی جا سکے۔
Published: undefined
سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فیشل ریکگنیشن یعنی چہرے کی شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی کے استعمال پر عالمی سطح پر تنقید کی جاتی ہے۔ امریکی ٹیکنیکل کمپنیاں پولیس کو یہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے ہچکچاتی ہیں کیونکہ اس سے پرائیوسی یا نجی معلومات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ تاہم تِرزا کی طرح دیگر افراد اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ اور لاپتہ افراد کا سوراغ لگانے کی صلاحیت پر زور دیتے ہیں، ''اس سے پولیس کو بروقت معلوم ہو جائے گا وہ کس کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادی میں رہنے والے تریسٹھ سالہ تِرزا نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ بہت جلد تل ابیب میں واقع 'کورسائٹ اے آئی‘ نامی کمپنی کی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ یہ باڈی کیمرے استعمال کیے جا سکیں گے۔ ان کیمروں کی مدد سے ہجوم میں بھی مطلوبہ لوگوں کی شناخت کی جاسکتی ہے، چاہے کسی نے ماسک پہنا ہو، یا پھر چہرے پر میک اپ کیا ہو۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی دہائیوں پرانی تصویر سے بھی انسانوں کی شناخت کی جاسکتی ہے۔ تِرزا کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کی کمپنی یوزموٹ اور کورسائٹ کے درمیان شراکت داری کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا سکا ہے۔
Published: undefined
کورسائٹ کے سی ای او راب واٹس نے کسی قسم کی تفصیلات یا معاہدے کی تصدیق کیے بغیر بتایا کہ ان کی کمپنی دنیا بھر میں ایسے دو سو تیس 'گروپس‘ کے ساتھ کام کر رہی ہے جنہوں نے فیشل ریکگنیشن کا سافٹ ویئر کیمروں میں شامل کروایا ہے۔
Published: undefined
واٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف کام لیے جاسکتے ہیں، جیسے کہ گاہکوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنا، کمپنی کے کون سے ملازمین دفتر کی عمارت میں داخل ہوسکتے ہیں، یا پھر اسٹیڈیم میں ٹکٹ کے ساتھ ہی لوگ داخل ہونا، اور پولیس کے لیے مشتبہ اور مفرور افراد کی تلاش۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی اور برطانوی پولیس پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کے آزمائشی نمونے پر کام کر رہی ہیں۔
Published: undefined
مارکٹ ریسرچ کمپنی مورڈور انٹیلیجینس کے تخمینے کے مطابق چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کی صنعت کی مالیت سن 2020 میں تقریبا تین اعشاریہ سات ارب ڈالر تھی، جو کہ سن 2026 تک گیارہ اعشاریہ چھ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
Published: undefined
فیس بک، مائیکروسافٹ، ایمیزون، اور آئی بی ایم نے پہلے ہی سکیورٹی اداروں کو فیشل ریکگنیشن کے پروگرام فروخت کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
Published: undefined
فرانس نے گزشتہ ماہ 'کلیئر ویو اے آئی‘ نامی امریکی کمپنی کو اپنے شہریوں سے منسلک ڈیٹا کو حذف کرنے کا حکم دیا۔ فرانسیسی اداروں کے مطابق انٹرنیٹ سے جمع کی گئی تصاویر کی مدد سے چہروں کی شناخت کا ڈیٹا تیار کرنا پرائیویسی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
اس کے جواب میں راب واٹس کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے بنا پر چین، روس یا پھر میانمار کو یہ ٹیکنالوجی نہیں فروخت کرے گی۔ ''ہم فیشنل ریکگنیشن کو ایک مثبت قوت کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اسرائیل میں تیار کی جانے والی نگرانی کی ٹیکنالوجی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اسرائیل کی ملٹری انٹیلیجینس کے سابق افسران نے این ایس او گروپ قائم کیا تھا۔ اسی گروپ نے پیگاسس اسپائی ویئر بنایا جس سے موبائل فون کی جاسوسی کی جاسکتی ہے۔ امریکی حکام نے نومبر میں این ایسو کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ ایپل اور فیس بک نے اس کمپنی کے خلاف اس وقت ہرجانے کا مقدمہ کردیا، جب اس اسپائی ویئر کا صحافیوں اور ناقدین کے موبائل فون میں انکشاف ہوا۔ این ایس او کا کہنا ہے پیگسس اسرائیلی وزارت دفاع کے برآمدی قوانین پر پورا اترتا ہے۔
Published: undefined
چہرے کی شناخت کے اسرائیلی سافٹ ویئر پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں سابق اسرائیلی فوجیوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے فیشل ریکگنیشن کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرنے کے مقصد سے مغربی کنارے کے شہر الخلیل یا ہیبرون میں ہزاروں فلسطینیوں کی تصاویر کھینچی تھیں۔
Published: undefined
اسی طرح سال 2020 میں، مائیکروسافٹ نے چہرے کی شناخت کرنے والی اسرائیلی کمپنی AnyVision سے علیحدگی اختیار کر لی، کیونکہ یہ کمپنی فلسطینیوں کی نگرانی میں مبینہ طور پر شامل تھی۔ اسی کمپنی کا نام اب Oosto رکھا گیا ہے اور یہ اسرائیلی سکیورٹی ایجنسیز اور نجی کمپنیوں کے ساتھ دنیا بھر میں کام کرتی ہے۔
Published: undefined
فلسطینی ڈیجیٹل رائٹس کے سرگرم کارکن ندیم ناشف کہتے ہیں کہ چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے ’’کنٹرول‘‘ کو مضبوط کیا اور عوامی مقامات پر گرفت میں مزید اضافہ کیا۔ لیکن تِرزا چیک پوائنٹس پر اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کے بقول، ''اس کا اہم مقصد فوجیوں اور شہریوں کے درمیان تصادم کو کم کرنا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز