معروف کینیڈین پوپ سٹار جیسٹن بیبر نے اپنی گلوکاری سے سعودی شہر جدہ میں نوجوان سعودی نسل کو ناچنے پر مجبور کر دیا۔ اتوار کی رات منعقد ہوئے اس کنسرٹ سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنان نے بیبر سے اپیل کی تھی کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس کنسرٹ کو منسوخ کر دیں۔
Published: undefined
تاہم بیبر نے جدہ میں پرفارم کر کے ایسی اپیلوں کو نظر انداز کر دیا۔ بیبر کی اہلیہ اور معروف ماڈل ہیلی بالڈون بیبر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس کنسرٹ کی کامیابی کے لیے ایک حوصلہ بخش پوسٹ بھی کی۔ سوشل میڈیا پر کئی ایسی پوسٹیں شائع کی گئیں، جن میں جسٹن بیبر سرخ رنگ کے لباس میں پرفارم کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پوپ اور آر اینڈ بی سنگر جیسن ڈیریلو نے بیبر سے پہلے سعودی نوجوانوں کو مسحور کیا۔ ان کے علاوہ بھی کئی دیگر مغربی ستارے جدہ میں موجود تھے۔ بیبر جب پرفارم کر رہے تھے تو ان کے ساتھ خواتین ڈانسرز سویٹ پینٹس اور بیگی ٹاپس میں ناچ رہی تھیں۔
Published: undefined
کچھ برس قبل کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ سعودی عرب میں اس طرح کھلے عام ناچ گانا ہو گا اور سعودی نوجوان مغربی میوزک کی تانوں پر تھرتھراتے نظر آئیں گے۔ تب اس ملک میں کنسرٹس پر پابندی تھی جبکہ عوامی مقامات پر نامحرم مردوں اور خواتین کا اکٹھا ہونا بھی ناممکن تھا۔
Published: undefined
تاہم کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے سعودی عرب جیسے ایک قدامت پسند ملک میں اصلاحات لانے کا عمل شروع کیا، جس کا مقصد ملک کو غیر ملکی سرمایا کاروں کے لیے دلکش بنانا اور نوجوان نسل کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
Published: undefined
ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں اور کارکنان البتہ اس نئے سعودی وژن کو ایک التباس قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے جیسٹن بیبر سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ اس کنسرٹ کا بائیکاٹ کر دیں کیونکہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد دراصل سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
Published: undefined
اتوار کو سعودی عرب میں اولین گراں پری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس کی خوشی میں رات کو اس کنسرٹ کا میلہ سجا۔ جدہ میں ہوئی فارمولا ون ریس میں برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس ریس کو دیکھنے کی خاطر محمد بن سلمان بھی جدہ کے سرکٹ میں موجود تھے، جہاں انہوں نے سعودی نوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
Published: undefined
سعودی عرب میں ان ایونٹس کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے والوں میں مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر بھی شامل تھیں، جنہوں نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے ایک کھلے خط میں بالخصوص بیبر سے درخواست کی کہ وہ اس کسنرٹ کو منسوخ کر دیں۔ خدیجہ چنگیز نے بیبر سے مخاطب ہوئے لکھا، ''ایک طاقتور پیغام دیتے ہوئے یہ پرفارمنس منسوخ کر دینا چاہیے کہ آپ کے نام اور ٹیلنٹ کو استعمال کرتے ہوئے ایسے ملک کی ساکھ کو بہتر نہیں بنایا جائے گا جو اپنے سیاسی منحرفین کو قتل کروا دیتی ہے۔‘‘
Published: undefined
تاہم کئی دیگر اسٹارز کی طرح بیبر نے بھی اس دباؤ کو نظر انداز کر دیا۔ کئی دیگر مغربی اسٹارز کی طرح سن دو ہزار انیس میں مرایا کیری نے بھی سعودی عرب میں پرفارم کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز