سماج

بیجنگ کی چین خلیج آزاد تجارتی زون قائم کرنے کی تجویز

چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ نے اپنے سعودی ہم منصب شہزاہ فیصل بن فرحان کے ساتھ باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے چین خلیج آزاد تجارتی زون قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

بیجنگ کی چین خلیج آزاد تجارتی زون قائم کرنے کی تجویز
بیجنگ کی چین خلیج آزاد تجارتی زون قائم کرنے کی تجویز 

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کن گینگ نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو معیشت، تجارت، توانائی، بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری، فنانس اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

کن گینگ کا کہنا تھا کہ چین اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے چین خلیج اسٹریٹیجک شراکت داری کو مسلسل مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے جلد از جلد چین خلیج آزاد تجارتی زون تعمیر کرنے پن بھی زور دیا۔

Published: undefined

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ تعلقات کو خارجہ تعلقات کا ایک اہم سنگ بنیاد سمجھتا ہے اور سعودی عرب ون چائنا اصول پر مکمل عمل پیرا ہے۔

Published: undefined

سعودی وزیر خارجہ نے کیا کہا؟

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

سعودی وزیر خارجہ نے کن گینگ کو وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں ایک اہم سنگ میل سمجھتا ہے اور آنے والے دنوں میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا سعودی عرب دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کی حفاظت کے لیے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور مشترکہ اقدامات کرنے کا خواہش مند ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین علاقائی اور بین الاقوامی امور میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت اور تعاون کو مستحکم کرنے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

کن گینگ، جنہوں نے حال ہی میں متعدد افریقی ملکوں کا اپنا دورہ مکمل کیا ہے، ڈچ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ووپکے ہوئیکسٹرا اور ارجینٹینا کے وزیر خارجہ سانٹیاگو کفیئرو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined