سماج

نئے جوہری بجلی گھر کی تعمیر، پاکستان اور چین کے مابین معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور چین نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ 4.8 بلین ڈالر مالیت کی اس سرمایہ کاری کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے جوہری بجلی گھر کی تعمیر، پاکستان اور چین کے مابین معاہدہ طے پا گیا
نئے جوہری بجلی گھر کی تعمیر، پاکستان اور چین کے مابین معاہدہ طے پا گیا 

پاکستان اور چین کے مابین منگل کو 12 سو میگا واٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے 4.8 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا،''ایک ایسے ملک کی طرف سے سرمایہ کاری، جس کو پاکستان اپنا سب سے زیادہ قابل اعتماد اتحادی سمجھتا ہے، قابل ستائش عمل ہے۔‘‘

Published: undefined

چشمہ 5 پراجیکٹ پر کام فوری طور پر شروع ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے دستخط کے بعد سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی پر کہا کہ چائنا نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا، ''چین کی طرف سے 4.8 ڈالر کی سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جس پر چینی کمپنیاں اور سرمایہ کار اپنا اعتماد اور یقین رکھتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

شہباز شریف نے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے منعقدہ تقریب میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تاخیر کا شکار ہونے پر چین نے ہماری مدد کی، جس کے لیے وہ صدر شی جن پنگ کے بہت ممنون و مشکور ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے اپنے عوام کو اس اہم معاہدے کے طے پا جانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس معاہدے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاک چین معاشی تعلقات کیساتھ ساتھ دیرینہ دوستانہ روابط کو مزید تقویت ملے گی۔ چشمہ 5 منصوبے کے تحت اور چین کی حمایت سے پاکستان کا فوسل ایندھن پر انحصار منتقل ہو کر جوہری توانائی پر مرکوز ہو جائے گا۔

Published: undefined

پاکستان کی کل جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 14 سو میگاواٹ، دو سال قبل اُس وقت ہوئی تھی، جب اس جنوبی ایشیائی ملک میں چھٹا جوہری پاور پلانٹ کھلا تھا۔ یہ پلانٹ پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں واقع ہے۔ 11 سو میگاواٹ کا یہ پلانٹ بھی چینی معاونت سے بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

شہباز شریف، جن کی حکومت کو قرضوں کی ادائیگیوں اور معاشی عدم توازن کے بحران سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ جدو جہد کرنا پڑ رہی ہے، نے چینی شراکت داروں کی طرف سے تازہ ترین پروجیکٹ کے لیے 100 ملین ڈالر کے ڈسکاؤنٹ کی پیش کش کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا نئی سرمایہ کاری اُس 65 بلین ڈالر کا حصہ ہے، جس کے لیے چین نے اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined