سماج

کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان پر افغان ٹیم کی فتح پر طالبان کا ردعمل

پاکستان کو بھی شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلے میں ایک اور بڑا الٹ پھیر کرنے پر افغان ٹیم کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ دوسری طرف طالبان نے پاکستان کے ایک حالیہ فیصلے پر بالواسطہ طنز بھی کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 
PAR

بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کرکٹ کے مقابلوں میں پہلے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور پھر گزشتہ روز پڑوسی ملک پاکستان کو شکست دے کر افغان کرکٹ ٹیم نے ایک اور بڑا الٹ پھیر کردیا۔ جس پر نہ صرف افغانستان اور بھارت بلکہ پاکستان کے معروف کھلاڑی بھی افغان ٹیم کی کارکردگی کی تعریفیں کررہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے خلاف سوشل میڈیا پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اس دوران افغانستان کی حکمراں طالبان نے بھی ملکی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان اور طالبان رہنما خالد زدران نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہماری قومی کرکٹ ٹیم نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ ہم نے ایسی فتح حاصل کی جسے بہت سے لوگوں نے ناممکن قرار دیا تھا۔" انہوں نے افغان ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید کہا،" افغانستان کی اس فتح کا کچھ لوگوں کے لیے خاص پیغام ہے کہ ہم حریف نہیں ہیں اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں دیکھو، لیکن ہمیں پریشان مت کرو۔"

Published: undefined

خیال رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طورپر رہنے والے افغان شہریوں سمیت تمام لوگوں کو 31 اکتوبر تک ہر حال میں ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔ طالبان نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔ پاکستان کے اس فیصلے کا عکس پیر کے روز چینئی میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں بھی دکھائی دیا جب 'پلیئر آف دی میچ 'ابراہیم زدران نے اپنا انعام وصول کرنے کے بعد کہا، "میں یہ پلیئر آف دی میچ افغان پناہ گزینوں کے نام کرتا ہوں، جنہیں پاکستان سے جبراً نکالا جا رہا ہے۔"

Published: undefined

طالبان وزیر اعظم دفتر کی جانب سے مبارک باد

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر اعظم دفتر کے چیف آف اسٹاف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا، "افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم، کرکٹ بورڈ اور تمام افغان شہریوں کو اس فتح کی مبارک باد۔"

Published: undefined

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایکس پر لکھا،" ٹیم کو پچاس اوور کے مقابلے میں پاکستان پر فتح کی مبارک باد۔ میں اگلے میچوں کے لیے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔" افغانستان کے کرکٹر محمد نبی نے فتح کے جشن کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا،" مبارک باد! ہماری ٹیم کو اس جیت کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ ہماری جیت ہماری اسکل اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔"

Published: undefined

افغانستان میں ہر طرف خوشی کی لہر

افغانستان کے نیوز چینل طلوع نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کابل اور خوست کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں کابل میں لوگ جیت کاجشن منارہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی بچیاں "زندہ باد، زندہ باد، افغانستان زندہ باد" کے نعرے لگاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

Published: undefined

بھارت میں بھی افغان شہریوں کا جشن مناتے اور رقص کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر نظر آرہے ہیں۔ افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کو پہلی بار ہرایا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے ساتھ کھیلے گئے تمام سات یک روزہ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کو شکست دینے کے بعد افغانستان اس ورلڈ کپ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے جب کہ سابقہ ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ سب سے نیچے یعنی دسویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

Published: undefined

پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا کہا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان سے شکست پر ٹیم کو دکھ ہوا، لیکن کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ مڈل اوورز میں بھی اسپنرز نے اچھے اوور نہیں کیے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ورلڈ کپ میں "ہماری پرفارمنس اچھی نہیں جارہی، تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی، افغان ٹیم کو شاندار کھیل کا کریڈٹ جاتا ہے۔"

Published: undefined

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان اور افغانستان کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میں نے آج کا پورا میچ دیکھا، افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی۔ سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ افغانستان سے شکست پر سب کو بہت دکھ ہوا ہے، اس میچ میں 350 کا ٹارگٹ بننا چاہیے تھا۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ" افغانستان نے دکھایا دنیا کی کرکٹ کہاں جارہی ہے۔"

Published: undefined

اس دوران بھارتی صارفین بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ایکس پر لکھا، "پتہ نہیں پاکستانی ٹیم جب اپنے وطن واپس لوٹے گی تو کیا حال ہوگا، بھارت کو انہیں اپنی شہریت دینے پر غور کرنا چاہئے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined