دارالحکومت دہلی سے ملحق گروگرام (گڑگاؤں) شہر کی پولیس نے عدالت کے حکم پر سابق روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا اور سابق فارمولا ون عالمی چیمپیئن مائیکل شوماخر اور دیگر گیارہ افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش جیسے تعزیرات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کیس دہلی کی ایک خاتون کی شکایت پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے ان دونوں عالمی کھلاڑیوں پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے تھے۔
Published: undefined
شیفالی اگروال نامی خاتون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاراپووا کے نام پرتعمیر کیے جانے والے ایک رہائشی کمپلکس میں ایک اپارٹمنٹ بک کرایا تھا۔ اسی رہائشی کمپلکس میں شوماخر کے نام پر بھی ایک ٹاور تعمیر کرانے کی بات کی گئی تھی۔ تعمیراتی کمپنی ریئل ٹیک ڈیولپمنٹ اینڈ انفرااسٹرکچر لمیٹیڈ نے سن 2016 میں ہی اپارٹمنٹ ان کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تعمیر کا کام اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا ہے۔
Published: undefined
شیفالی اگروال کا کہنا ہے کہ شاراپووا اور شوماخر نے ان کے ساتھ 80 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ انہوں نے سن2018 میں اس کی شکایت، شکایتوں کے ازالہ کے قومی کمیشن (این سی ڈی آر سی) میں کی۔ جس نے دونوں کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا۔ لیکن متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد انہیں عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ عدالت نے ان دونوں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
Published: undefined
گروگرام پولیس کا کہنا تھا، ''ان دونوں کے خلاف بدھ کے روز دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کا کیس درج کرلیا گیا ہے اور ہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ کیس میں تعمیراتی کمپنی کے کئی عہدیداروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
شکایت کنندہ شیفالی اگروال کا کہنا ہے کہ شاراپووا اور شوماخر مذکورہ تعمیراتی پروجیکٹ کے پروموٹرز میں سے تھے۔ انہوں نے کسٹمرز کو لبھانے کے لیے کئی جھوٹے وعدے اور دعوے کیے۔ پروجیکٹ کے حوالے سے جو تعارفی کتابچہ شائع کیا گیا تھا اس پر دونوں کھلاڑیوں کی تصویریں تھیں۔ شاراپووا نے وعدہ کیا تھا کہ مکان خریدنے والوں کے ساتھ وہ ڈنر کریں گی۔ جبکہ انہوں نے ایک ٹینس اکیڈمی اور اسپورٹس اسٹور کھولنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔
Published: undefined
شیفالی اگروال کا مزید کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کے وعدوں کے جال میں پھنس کر انہوں نے اپنے تقریباً 80 لاکھ روپے لگا دیے لیکن مکان تو دور کی بات ابھی تک اس کا سنگ بنیاد بھی نہیں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
ماریا شاراپووا اور شوماخر کے خلاف بھارتی تعزیرات کی جن دفعات کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں ان کی رو سے تین سال تک قید ، جرمانہ یا دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined